گیلے بالوں سے جڑی کچھ احتیاط کرنی بہت ضروری ہے آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے بالوں کو صحیح مصنوعات سے دھو کر اپنے بالوں کے تمام مسائل پر قابو پالیں گے، نہیں، یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ آپ بالوں کو دھونے کے بعد کیا کرتے ہیں یہ آپ کے بالوں کی صحت کے لئے سب سے اہم ہوتا ہے۔
کیونکہ جب بال گیلے ہوتے ہیں تو آسانی سے ٹوٹنے اور نمی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ جاننا چاہتے ہیں کہ بال دھونے کے بعد آپ بالوں کے مسائل سے کیسے دور رہ سکتے ہیں؟ بالوں کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کے مشورے کے لئے جلد کے ماہر ڈاکٹر سے بات کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں یا پھر کال پہ رابطے کے لیے 03111222398 ڈائل کریں۔
۔1 بالوں کو خرابی سے بچانے کے لیے ڈاکٹر سے پوچھے جانے والے سوالات۔۔۔
۔1 کیا گیلے بالوں کے ساتھ سونا غلط ہوتا ہے؟
۔2 کیا گیلے بالوں میں کنگھی یا برش کرسکتے ہیں؟
۔3 کیا گیلے ہوتے ہوئے بالوں کو سیدھا کرسکتے ہیں؟
یہ وہ اہم سوالات ہیں جو ہم سب کے ذہن میں آتے ہیں کہ بال گیلے ہونے پر ان کی دیکھ بھال کیسے کریں۔
اس بلاگ میں، ہم گیلے ہوئے بالوں سے جڑی افواہیں اور عام خرافات کے بارے میں بات کریں گے اور آپ کو گیلے بالوں کی دیکھ بھال کا صحیح طریقہ بتائیں گے۔
۔2 آپ کو اپنے گیلے بالوں کے ساتھ کیا نہیں کرنا چاہیئے اور کیوں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ گیلے ہونے پر آپ بالوں کو کیسے نقصان پہنچاتے ہیں، آپ ماہرین کی ان تجاویز پر عمل کریں تاکہ آپ غلطیاں نہ کریں جو آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
۔1 گیلے بالوں کو برش سے برش نہ کریں
آپ جو بھی کریں، اپنے بالوں کو گیلے ہونے پر برش نہ کریں کیونکہ یہ اس وقت سب سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس طرح سے برش کی ڈنڈیاں بالوں کو جڑوں سے کھینچ سکتی ہیں۔ اپنے بالوں کو برش کرنے کا بہترین وقت وہ ہے جب وہ تقریباً یا مکمل طور پر خشک ہوں۔
لیکن اگر آپ کو لگتا ہے گیلے بال دھونے کے بعد یا تیرنے کے بعد الجھ جاتے ہیں، تو آپ بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے اپنے گیلے بالوں پر چوڑے دانتوں والی کنگھی کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کنگھی کے دانت ہموار ہوں تاکہ آپ کی کھوپڑی میں جلن نہ ہو۔ اس کے علاوہ، اپنے بالوں میں کنگھی چلاتے وقت یقینی بنائیں کہ آپ آہستہ سے کنگھی کر رہے ہیں۔
۔2 گیلے بالوں پر ہیئر سپرے نہ لگائیں
گیلے بالوں پر لگانے کے لیے بہت ساری اچھی پروڈکٹس ہیں جن میں آئل ٹریٹمنٹ بھی شامل ہیں لیکن کچھ ایسی پروڈکٹس ہیں جنہیں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ہیئر سپرے ایک ایسی مصنوعات میں سے ایک ہے جسے گیلے بالوں پر کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
بالوں کو سیٹ کرنے کے لیے ان پر تھوڑا سا سپرے اکثر لگانے کی ضرورت پڑتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کے بال خشک ہو رہے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں، گیلے بالوں پر اسپرے لگانے سے صرف ایک چیز جو آپ حاصل کریں گے وہ ہے روکھے فلیکی بال جو آپ کو خود بھی پسند نہیں آئیں گے۔ ہیئر سپرے کا استعمال کرتے وقت، یقینی بنائیں کہ مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کے لیے آپ کے بال مکمل طور پر خشک ہیں۔
۔3 گیلے بالوں کو پونی ٹیل یا بن میں کھینچنے سے گریز کریں
کبھی کبھی شیمپو کرنے یا تیراکی کرنے کے بعد، اسے صرف پونی ٹیل میں ڈالنا پرکشش ہو سکتا ہے، لیکن یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔ جب آپ اپنے بالوں کو پیچھے باندھتے ہیں تو یہ اس کی لمبائی ایک تہائی تک پھیل جاتے ہیں جس کی وجہ سے جڑوں میں تناؤ ہوسکتا ہے۔ گیلے بالوں کے ساتھ مت سوئیں کیونکہ گیلے بال دوبارہ الجھنے اور ٹوٹنے کا سبب بنیں گے اور آپ کی جڑوں کو نقصان پہنچے گا۔
۔4 گیلے بالوں پر کبھی بھی سٹریٹنر استعمال نہ کریں
گیلے بالوں پر استعمال ہونے والا واحد گرم ہیئر ٹول ہیئر ڈرائر ہے۔ آپ کو اپنے بالوں کو گیلے ہونے پر کبھی بھی سیدھا نہیں کرنا چاہیئے۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں کہ جو نیم خشک بالوں پر سٹریٹنرز اور کرلر استعمال کرنے کا خطرہ مول لیتے ہیں اس عمل کے لیے آپ کے بالوں کو مکمل طور پر خشک ہونے کی ضرورت ہے ورنہ آپ اپنے بالوں کے کٹیکلز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
۔5 گیلے بالوں کے ساتھ کبھی بھی بستر پر نہ جائیں
جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے، گیلے بالوں کو کھینچنا یا ان کا رگڑ کھانا بالوں کے لیے اچھا نہیں ہوتا ہے اور گیلے بالوں کے ساتھ لیٹنا ان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور اگر آپ کے گھونگھرالے بال ہیں تو ان میں گانٹھ بندھ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔