سردیوں میں گڑ اور بھنے چنے کھانے کے بے شمار فوائد ہیں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں مزیدار پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیا جاتا ہے وہاں گڑ اور بھنےچنے کا استعمال بھی لازمی کیا جاتا ہے۔
سردیوں میں گڑ اور بھنے چنے جہاں سردی کے اثرات سے بچاتے ہیں وہاں یہ صحت کے لیے بھی کافی مفید ہیں سردی کی شدت کو کم کرنے کے علاوہ سردی میں ہونے والی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
سردیوں میں گڑ کے فوائد
گنے سے بنا یہ گڑ تاثیر کے لحاظ سے گرم اور افادیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گڑ پروسس شدہ سفید چینی سے سوگنا بہتر میٹھا ہوتا ہے گڑ میں کیلشیم اور فاسفورس ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور سر درد سے نجات دلاتا ہے۔
اسکے علاوہ گڑ خون کو صاف کرتا ہے جلد کو چمکدار بناتا ہے اور رنگت کو نکھارتا ہے اور وزن بھی کم کرتا ہے گڑ معدے اور ہاضمے کے لیے مفید ہوتا ہے۔
سردیوں میں بھنےچنے کے فوائد
چنے کا تعلق دالوں کے خاندان سے ہے یہ ذیابیطس ہائی بلڈپریشر اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ جلد بال اور ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہیں۔
بھنے چنے کے طبی اور غذائی افادیت
بھنے چنے افادیت سے بھرپور ہوتے ہیں یہ ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں چنوں میں حل ہوجانے والا فائبر اور کم مقدار میں گلائیسمک پایا جاتا ہے جو خون میں موجود شکر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔
بھنے چنے دل کی صحت کے لیے بہترین ہے اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جو فالج اور دل کے دورے سے بچاتا ہے اسکے علاوہ چنوں کو غذا میں شامل کرنے سےخون میں موجود کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کم ہوتا ہے۔
کولیسٹرول اور دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیۓ ہر سال کم از کم ایک بار ڈاکٹر سے سالانہ معائنہ کروانا بہت ضروری ہے۔ کم خرچے اور گھر بیٹھے آرام سے سالانہ معائنے کا پیکچ حاصل کرنے کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کریں یا پھر 03111222398 پر کال کر کے اپائنٹمنٹ حاصل کریں۔
گڑ اور بھنے چنے پروٹین حاصل کرنے کا ذریعہ
چنے سے وافر مقدار میں پروٹین حاصل ہرتی ہے بھنے چنے ہڈیوں کے لیے مفید ہیں بھنے چنوں میں فاسفورس میگنیشیم آئرن زنگ اور نمک پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے مفید ہے چنوں میں موجود نمکیات ہڈیوں کی ڈینسٹی کوبہتر بناتے ہیں۔
بلڈپریشر کم کرتا ہے چنوں میں یہ خاصیت موجود ہوتی ہے کہ یہ بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اسے غذا میں شامل کرنے سےبلڈپریشر سے بچا جاسکتا ہے یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں بھنے چنے روزانہ کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ بھنے چنے وٹامن اے سی اور وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔
گڑ اور بھنے چنے کو ساتھ ملا کر کھانے کے فوائد
سردیوں میں گڑ اور بھنے جنے کے ساتھ ملا کر کھانے سے بےشمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں ہر انسان کا 3سے 4 کلو وزن بڑھتا ہے بھنے چنے تیزی سے وزن کو کرتے ہیں اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور پروٹین اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق سردیوں میں ڈائیٹ پلان کرنے والے اور وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو چائیے کے ایک وقت کا کھانا ترک کر کے اپنی روٹین کی غذا میں گڑ اور بھنے ہوئے چنوں کو شامل کرلیں۔
اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ گڑ اور بھنے چنے غذائیت بھی فراہم کرتے ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق بھنے چنوں کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔
بھنے چنےمیں پلانٹ بیسڈ پروٹین موجود ہوتا ہے پودوں سے حاصل کی جانے والی پروٹین ڈائٹری فائبر اور کاربوہائیڈریٹ بھی پائے جاتے ہیں چنے اینٹی اکسیڈینٹس اور نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ان میں بہت سے وٹامنز بھی بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن اے بی 6 اور بی12 سرفہرست ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق گڑ اور چنے کو ملا کر کھانے سے پیٹ کے بے شمار مسائل سے نجات مل سکتی ہے گیس اور پیٹ درد کے لیے مفید ہے اور ہاضمے کی خرابی کو دور کرتا ہے۔
بھنے چنے مردوں کے لیے مفید
بھنا ہوا چنے مردوں کی صحت سے متعلق بہت سے مسائل کو ختم کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے بھنے ہوئے چنے کو گڑ کے ساتھ کھانے سے نہ صرف صحت برقرار رہتی ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوتا ہے چنوں کو دودھ کے ساتھ ملاکر کھانے سے سپرم کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
ایسے مسائل کے شکار افراد کے لیے یہ بہت مفید ہے بھنے چنے کو شہد کے ساتھ کھانے سے نامردی بھی ختم ہوجاتی ہے بھنے ہوئے چنےکو کھانے سے جذام بھی ختم ہوجاتا ہے اور یہ پیشاب میں ہونے والی جلن اور انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔
سردیوں میں گڑ اور بھنے چنے قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں
اکثر قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں گڑ اور چنے قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں روزانہ 50 گرام بھنے ہوئے چنوں کو گڑ کے ساتھ کھانا نزلہ و زکام اور کھانسی کو ختم کرتا ہے گڑ اور بھنے ہوئے چنے دانتوں کے لیے مفید ہے ان میں موجود کیلشیم اور فاسفورس دانتوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔
گڑ اور بھنے چنے حیض والی خواتین کے لیے مفید
گڑ اور چنے کا استعمال حیض والی خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہے آئرن اور پروٹین دونوں ہی جسم کے لیے مفید ہیں خواتین جن کوماہواری سے پہلے موڈ میں تبدیلی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھیں ان کامساوی مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ یہ اینڈفیز کے اخراج میں مدد کرتا ہے اور جسم کو سکون پہنچاتا ہے۔