ناریل کا پانی پینے میں مزےدارہوتاہے۔یہ پانی مزےدار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بہت سے فوائد بھی رکھتا ہے۔بہت سے لوگ ناریل تو کھاتے ہیں لیکن اس کے پانی کے فوائد سے کم لوگ واقف ہیں۔وہ افراد جو اپنے دانتوں کی وجہ سےناریل کھانےسے قاصر ہیں وہ ناریل کے پانی کا استعمال کریںاور بے شمار فوائد اٹھائیں۔
اگرآپ بھی ناریل کے پانی کے فائدوں ناواقف ہیں تو اس بلاگ کو آخرتک پڑھئیں۔
ناریل کے پانی کے صحت پر کیا فوائد ہیں؟-
ہم سوڈاڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس کےاستعمال کی بجائے اگر قدرتی مشروبات کا استعمال کرنا شروع کردیں تو ہم اپنے مدافعتی نظام کو مظبوط بنا کر بہت سی بیماریوں کو مات دے سکتے ہیں؛
کیلشیم اور میگنیشیم-
یہ دونوں وٹامنز ہماری مجموعی صحت کی بہتری میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کیلشیم ہڈیوں کی مضبوطی اوردانتوں کی مضبوطی کے لئےبہت ضروری ہے۔یہ پٹھوں کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔میگنیشیم کی کمی آپ کے پٹھوں کی صحت کو خراب کرسکتی ہے۔اس کے پانی میں دوسرے مشروبات کی نسبت کیلشیم اور میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
میگنیشیم توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔اور ہمارے جسم میں توانائی کا ہونا بہت ضروری ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس-
ناریل کے پانی میں ہائیدریٹنگ فوائد کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔جو ورزش کی وجہ سے پیدا ہونے والے آکسیڈیٹو تناؤ اور آزاد ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرنے میں مددفراہم کرتے ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار حاصل کرنے کے لئے ناریل کا تازہ پانی پئیں۔ایک تحقیق کے مطابق پروسیسڈ ناریل کے پانی میں اینٹی آکسیڈنٹس کم ہوتے ہیں۔
پوٹاشیم-
کیلے میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔اسی طرح ناریل کا ایک گلاس پانی میں بھی پوٹاشیم کی اتنی مقدار موجود ہوتی ہے جتنی ایک درمیانے سائز کے کیلے میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔اس میں موجود پوٹاشیم آپ کو درد سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔یہ جسم میں سیال اورالیکٹرولائٹ کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہےخاص طور پر ورزش کے دوران۔
اس کے پانی میں سوڈیم کی بجائے پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔لہذا پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کےاثر کو متوازن کرتا ہے۔اور ممکنہ طور پر بلڈپریشر کو کم کرتا ہے۔
کیلوری میں کم-
اس کے پانی میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔کیلوریز کی مقدارایک کپ ناریل میں 45 کیلوریز ہوتی ہیں۔اس کی مدد سے ہم موٹاپے پر بھی قابو پاسکتے ہیں۔اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو اس کا پانی پینا شروع کریں۔اس کے علاوہ دوسرے مشروبات کے مقابلے اس میں چینی اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اس مشروب میں زیادہ منزلز اور الیکٹرلایٹ پائےجاتے ہیں۔
امائنوایسڈز-
یہ منرلز ہمارے ٹشوز کی مرمت اور تعمیر کے لئے اہم ہیں۔اس مشروب میں ایلانائین،ارجنائین،سسٹاین اور سیرائن پائے جاتے ہیں۔یہ وٹامنز ہمیں تناؤ سے بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔زیادہ کام کی صورت میں جب ہم تھک جاتے ہیں تو ناریل کے پانی کے استعمال کی وجہ سے تھکاوٹ سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
اچھی جلد-
دلکش اور چمکتی جلد ہر ایک کا خواب ہے۔ہم اس پانی کی بدولت رنگت کو گورا کرسکتے ہیں۔پانی کی کمی کی وجہ سے ہماری جلد خشک اور بے رونق یوجاتی ہے ۔ہم پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوکونٹ کے پانی کا استعمال کرسکتے ہیں۔یہ پانی ہمیں ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔یہ جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے۔یہ وزن کو کم کرنے میں بھی معاون ہے۔
ہم بہت سے قدرتی مشروبات سے اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ وٹامنز کو حاصل کرکے اپنے جسم میں ان کی کمی کو دور کرسکتے ہیں۔لیکن سوڈا درنکس کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔اگرآپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو متوازن غذا کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ قدرتی مشروبات کا استعمال کریں۔
اگر آپ شوگر یا بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو ایک بار اپنی غذا کے بارے میں ڈاکٹر سے لازمی مشورہ لیا کریں۔آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔