Table of Content
ڈبل چن ہم میں سے بہت سے لوگوں کی ہوتی ہے۔ اکثر وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں وہ بھی ڈبل چن کا شکار ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ ورزش بھی کر سکتے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
دوہری ٹھوڑی اس وقت ہوتی ہے جب ٹھوڑی کے نیچے چربی کی ایک تہہ بن جاتی ہے۔ اس کا تعلق وزن میں اضافے سے ہوتا ہے۔ لیکن بعض اوقات وزن بڑھنا بھی سبب نہیں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ یا جنیاتی طور پر بھی ایسا ہوتا ہے اس کے علاوہ ڈھیلی جلد بھی اس کا اسبب بنتی ہے۔
ڈبل چن کو کم کرنے کے لئے ورزش
اگر آپ بھی اپنی ٹھوڑی کی لٹکتی ہوئی چربی سے پریشان ہیں تو آپ کے لئے مندرجہ ذیل ورزشیں مفید ثابت ہو سکتی ہیں؛
گیند کی ورزش
ایک سادہ ٹینس بال یا کرکٹ بال آپ کے چہرے کے لئے اچھی ثابت ہوسکتی ہے۔ اس ورزش میں ایسا ہوتا ہے کہ آپ گیند کی مدد سے اپنے چہرے کو اوپر نیچے حرکت دیتے ہیں۔ آپ نیچے کو یا آگے جانے کے لئے اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھی گئی گیند کا استعمال کرتے ہیں۔
جب آپ گیند کے خلاف جاکر اسے نیچے کی طرف دباتے ہیں تو آپ کے کو اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ اس لئے آپ اس ورزش کو 25 سے 30 بار کر سکتے ہیں۔
زبان کی ورزش
اس ورزش میں ہماری زبان کا استعمال ہوتا ہے۔ آپ اس میں زبان کے پٹھوں کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ اس کے لئے سیدھا آگے دیکھے اور اپنی زبان کو رول کرنے کے بعد پھیلائیں۔ اپنی زبان کو ناک کی طرف بڑھاتے ہوئے اوپر کی طرف لے جائیں۔ آپ 10 سے 15 سیکنڈ تک اس پوزیشن پر فائز رہیں۔
اس کے بعد آپ سانس لیں اور دوبارہ یہ مشق کریں اس سے بھی آپ کو اچھے نتائج حاصل ہونگے۔
چیونگم کی ورزش
ہم چیونگم کی مدد سے بھی اپنے چہرے کی چربی کو کم کر سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت آسان اور موئثر طریقہ ہے۔ کیونکہ جب ہم بار بار اپنے چہرے اور ٹھوڑی کے پٹھوں کو حرکت دیتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ اضافی چربی کو خود سے دور کرتے ہیں۔ ا س کی مدد سے ہم اپنے جبڑے کے پٹھوں کو بھی مضبوطی دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس ورزش کو زیادہ بھی نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے پٹھوں پر دباؤ بھی پڑ سکتا ہے۔
مسکراتے ہوئے ورزش
اگر آپ یہ ورزش کرتے ہیں تو اس کی مدد سے نہ صرف آپ اپنی ٹھوڑی کی چربی کو کم کرتے ہیں بلکہ اس کی مدد سے آپ اپنی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم اپنے چہرے کو بھی پتلا کر سکتے ہیں۔ چہرے کو پتلا کرنے کے علاوہ آپ مسکرانے کے بھی عادی ہوتے ہیں۔
منہ کی ورزش
آپ کے منہ کی ورزش بھی آپ کی ڈبل چن کو کم کر سکتی ہے۔ یہ ورزش آپ کے گالوں اور ہونٹوں کو نشانہ بناتی ہے۔ اس ورزش کو کرنے کے لئے آپ اپنے ہونٹوں کو آگے کی طرف بڑھائیں جیسے آپ پاؤٹ کرتے ہیں۔ اس پاؤٹ کو دائیں اور بائیں طرف دھکیلیں۔ایسا آپ 10 بار کریں۔
ٹھوڑی کی حرکت
جیسا کہ آپ نام سے واقف ہیں کہ اس میں ڈبل چن کی ورزش ہے۔ اس میں ٹھوڑی کو حرکت دی جاتی ہے۔ اس ورزش کو کرنے کے لئے آپ اپنی ٹھوڑی کو آگے کی طرف بڑھائیں اور اپنےجبڑے کو آگے کی طرف حرکت دیں۔ اپنے نچلے جبڑیں کو جتنا ہو سکے آگے کی طرف بڑھائیں۔
اس کی مدد سے آپ ڈبل چن کو کم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے کی چربی سے پریشان ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر کے اس مسئلے کا حل کریں۔
ای او کریں
آپ اپنے منہ سے کچھ ایسے الفاظ بول کر بھی ورزش کر سکتے ہیں۔ کیونکہ الفاظ بھی ڈبل چن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جیسے آپ ای او بولتے ہیں تو آپ ای کی شیپ بناتے ہیں ۔یہ آپ کو ڈبل چن کو کم کرنے میں مدد کرئے گی۔
ڈبل چن کو کم کرنے کے لئے غذا
اگر وزن میں اضافے کی وجہ سے آپ ڈبل چن کا شکار ہیں تو آپ کو اپنا وزن کم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ہم اگر اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں متوازن غذا کا بھی استعمال کرنی چاہیے،
اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
پروسسیڈ فوڈ سے پرہیز کریں۔
پروٹین کا استعمال کریں۔
تلی ہوئی اشیا ء سے پرہیز کریں۔
کم چکنائی والی چیزوں کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ آپ اپنی غذا میں چینی کا استعمال کم از کم کریں۔ جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال کم سے کم کریں۔