وزن کم کرنے کی خواہش اور کوشش وہ تمام افراد کرتے ہیں جو سلم اور اسمارٹ نظر آنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ مگر وزن کم کرنے کے چکر میں اکثر افراد اپنی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیۓ لوگوں کے سنے سناۓ ٹوٹکوں اور مختلف قسم کے ڈائیٹ پلان پر عمل کرنا ٹھیک نہیں ہوتا ہے۔کیونکہ اس طرح کے پلان پر بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے عمل کرنے سے صحت کو سنگین مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ مستند غذائی ماہرین سے ڈائیٹ پلان حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ رابطہ کریں یا 03111222398 پر کال بھی کرسکتے ہیں۔
صحت مند طریقے سے وزن کم کرنے کا طریقہ
صحت مند وزن کم کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں۔
متوازن غذا کا استعمال
صحت مندی کے ساتھ وزن کم کرنے کےلیۓ ایسی ڈائٹنگ نہ کریں. جو کہ جسم کو کمزوری کا شکار کردے. اس سے وقتی طور پر تو وزن کم ہو جائے گا لیکن اس کے اثرات جسم پر بہت خطرناک ہو سکتے ہیں .اور انسان ذیابیطس ،جوڑوں کے درد کے ساتھ کولیسٹرول میں زیادتی اور دل کے امراض میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔
طرز زندگی میں تبدیلی
وزن میں کمی کے لیۓ اپنی سوچ میں تبدیلی اور طرز زندگی کو بدلنے کی سب سے اہم ضرورت ہے .اس کے لیۓ صحت مند غذا کا استعمال اور ورزش کا اہتمام ضروری ہے. اس کے ساتھ ساتھ ان تمام عادات کو بھی چھوڑنا ضروری ہے .جو کہ صحت کے لیۓ نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
پرسکون نیند سے وزن کم کرنے کا طریقہ
صحت مند دماغ صحت مند جسم کا باعث ہوتا ہے ۔ ماہرین اس امر پر متفق ہیں کہ نیند کی کمی اور بے چین نیند موٹاپے کا باعث ہوتی ہے. اس وجہ سے اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو اپنی نیند کا ضرور خیال رکھنا چاہیۓ۔
کچھ گھریلو اشیاء جو وزن کم کرنے میں مدد دیں گی
کچھ ایسی گھریلو اشیاء کا استعمال بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ناریل کاپانی
ناریل کے پانی کے اندر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جسم میں موجود فالتو چکنائی کو پگھلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو اس کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیۓ۔
کالی مرچ
کالی مرچ میں پائپرین موجود ہوتا ہے جو کہ فیٹ سیل کے بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ جس کی وجہ سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کو مختلف کھانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سبز چاۓ سے وزن کم کرنے کا طریقہ
اس کے اندر ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو کہ نہ صرف ہاضمے کے عمل کو بہتر کرتا ہے بلکہ اندرونی سوزش کا خاتمہ بھی کرتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال جسم میں پانی کی کمی کا بھی باعث ہو سکتا ہے اس وجہ سے دن میں دو کپ سے زیادہ اسکا استعمال نہ کیا جائے۔
ہلدی
یہ ہمارے جسم میں بائل کی مقدار کو بڑھاتی ہے۔ جو کہ فیٹ کے سیل کو قابل ہضم حالت میں لانے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس کو رات سوتے ہوۓ دودھ میں ڈال کر پیا جاسکتا ہے اور صبح پانی کے ساتھ بھی کچھ مقدار لی جا سکتی ہے۔
گاجر کا جوس
جن لوگوں کے پیٹ پر چربی کی تہہ موجود ہوتی ہے ۔ ان کے لیۓ گاجر کے جوس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے ۔ مگر گاجر کے جوس میں چینی ملا کر استعمال نہیں کرنا چاہیۓ۔ اس کی جگہ لذت کے لیۓ اور وزن کم کرنے کے لیۓ اس کے اندر اورنج جوس شامل کیا جا سکتا ہے۔
لیموں سے وزن کم کرنے کا طریقہ
وزن کم کرنے کےلیۓ لیموں کے رس کا استعمال بھی بہت مفید ہوتا ہے ۔ آدھے لیموں کو دن بھر میں کسی نہ کسی ذریعے سے استعمال مفید ہوتا ہے ۔ چاہے اس کو پانی میں ڈال کر استعمال کریں یا پھر سلاد پر ڈال کو کھا لیں اس سے بھی وزن کم ہوگا۔
کھیرا
اس کو دوپہر کے کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے کھا لینا چاہیئے اس سے ایک تو فائبر اور غذائیت جسم کا حصہ بن جاتا ہے اور دوسرا کھانے کی مقدار کم ہو جاتی ہے ۔ اس لیۓ ایک کھیرے کو چھلکے سمیت کھائیں اس کے اوپر کالی مرچ بھی ڈال کر کھایا جا سکتا ہے۔
سفید آٹے سے پرہیز
سفید آٹے کے بجاۓ چکی کے آٹے کا استعمال کریں جو چوکر سے بھرپور ہو اس سے ایک جانب تو فائبر کی مقدار معدے میں جاکر ہاضمے کے عمل کو تیز کرتی ہے ۔ دوسرا اس سےکولیسٹرول لیول میں بھی کمی آتی ہے اس وجہ سے کھانے کے لیۓ سفید بریڈ یا سفید آٹے کی روٹی سے پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ یہ وزن میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہے۔
چینی سے پرہیز
سفید چینی کا استعمال بھی وزن میں اضافے کا باعث ہوتی ہے اس وجہ سے اس کے استعمال میں احتیاط برتنی ضروری ہے کیونکہ یہ انسولین کے خلاف مزاحمت بھی پیدا کرتی ہے۔
ورزش کا اہتمام
ورزش کرتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھیں کہ اتنی ورزش کریں جس کو آپ مستقل جاری رکھ سکیں ۔ بہت کم وقت کے لیۓ ورزش کا آغاز کریں اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کرتے جائيں ۔باقاعدگی سے ورزش بھی وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہو تی ہے۔ ان تمام ہدایات کی روشنی میں بھی اگر آپ کا وزن کم نہ ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کریں۔