کھانسی موسمی ہویا نہ ہو لیکن تکلیف دہ ہوسکتی ہے،شدید قسم کی کھانسی گلے میں درد کا باعث بنتی ہے۔گلے میں انفیکشن یا سوزش سگریٹ نوشی، وائرس اور بیکٹریا کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ وقت پر کھانسی کا علاج بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی شدید صورت خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
کھانسی مختلف قسم کی ہوسکتی ہے جس میں خشک کھانسی, بلغمی کھانسی, پرانی کھانسی اور شدید کھانسی شامل ہے۔کھانسی ہونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں سردی کا لگنا، نزلہ ، زکام اور بخار شامل ہے۔ ہم گھر پر بھی قدرتی طریقوں سے کھانسی کا علاج کر سکتے ہیں۔
Table of Content
کھانسی کا ہم کن طریقوں سے علاج کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
کھانسی دور کرنے کے لیے آپ گھریلو علاج ان طریقوں سے کریں۔
۔ 1 نمک اور گرم پانی
نمک اور گرم پانی کے گرارے گلے کی سوزش کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ ایک کپ گرم پانی اور ایک چمچ کا چوتھائی حصہ نمک کے گرارے آپ کے گلے کی جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کو کھانسی ہے یا گلے کی سوزش ہے تو آپ دن میں دو سے تین بار اس پانی کا استعمال کریں آپ کو انفیکشن اور درد سے آرام ملے گا۔
۔ 2 لیموں اور پانی
وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور لیموں گلے کی سوزش کم کرنے کے لئے مثالی سبزی ہے۔ ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک گرم کپ پانی گلے کی سوزش کو شفا بخشتا ہے۔اس کا استعمال کھانسی کے لئے بہت مفید ہے۔
۔ 3 ہلدی کا استعمال
ہلدی مختلف دوائیوں میں استعمال ہونے والا بہترین مصالحہ ہے۔ برصغیر میں رہنے والے قدیم لوگ اس کو زخموں اور انفیکشن پر لگانے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ اس میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سوزش کو کم کرنے کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے ایک گرم کپ پانی میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چائے کا چمچ نمک ابالیں اور اس کا روزانہ استعمال کریں۔
۔ 4 ناریل کا تیل
ہم اکثر یہ بات سنتے ہیں کہ صاف گلے کے لئے چربی والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے،گلے کی سوزش اور کھانسی کو ختم کرنے کے لئے ناریل کا انتخاب عجیب لگتا ہےکیونکہ یہ بھی فیٹ سے بھرپور ہوتا ہے، لیکن یہ صحت مند چربی ہوتی ہے جو گلے سوزش اور کھانسی سے بچاتی ہے۔ ناریل کا تیل انفیکشن فائٹر ہوتا ہے یعنی یہ جراثیموں سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔ہم ناریل کے تیل کا ایک چمچ کھانسی دور کرنے کے لئے مفید ہے۔ہم ناریل کے تیل کا استعمال چائے میں ڈال کر بھی کرسکتے ہیں۔
۔ 5 دار چینی کا استعمال
دار چینی گلے کی بلغم کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور انفیکشن سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ہم اس کا استعمال دودھ اور چائے میں بھی کر سکتے ہیں۔یہ انفیکشن کو ختم کرنے اور کھانسی کو دور کرنے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
۔ 6 لونگ اور پانی
کھانسی کو دورکرنے کے لئے یہ ایک قدرتی جزو ہے، یہ پانی نہ صرف سکون دیتا ہے بلکہ گلے کی سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔دن میں کئی باراس پانی کا استعمال آپ کا انفیکشن دور کرتا ہے۔یہ ایک موثر علاج بھی ہے۔
ہم ان قدرتی طریقوں سے کھانسی اور گلے کی سوزش کا علاج کرسکتے ہیں،لیکن اگر آپ مسلسل کھانسی کا شکار ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |