وزن کو کم کرنے کے لئے مرد اور خواتین بہت سے طریقے اپناتے ہیں۔موٹاپا یا اضافی وزن ہمارے لئے بیماریوں کاباعث بھی بنتا ہے اس لئے لوگ اس کو کم کرنے کے لئے بہت سے جتن کرتے ہیں۔ موٹاپے کو ہم غذا اور ورزش کی مدد سے بھی کم کرتے ہیں۔وہ پھل اور سبزیاں جن میں وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے وہ ہمارے لئے مفید ہیں۔
بہت سی خواتین اور مرد ایسے بھی ہیں جو اضافی وزن سے جان چھڑوانے کے لئے جم کا رخ بھی کرتے ہیں لیکن وقت ایک جیسا نہیں رہتا 2020 میں بھی جب پورے ملک میں لاؤک ڈاؤں تھا تب بھی لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس لئے ہم اپنی مجموعی صحت کی بہتری کے لئے گھر میں بھی جم بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ گھر میں جم خانہ کیسے بنا سکتے ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں؛
Table of Content
وزن کم کرنے کے لئے گھر پر کچھ طریقے
آپ کو کسی بھی حالات میں اپنی فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے آپ گھر میں رہ کر بھی کچھ اشیاؤں کی مدد سے اپنا وزن کم کرنے اور اپنی فٹنس کو قائم رکھ سکتے ہیں۔
پش اپ
اگر آپ گھر پر رہ کر ہی پش اپ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کسی میز، کرسی یا صوفہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے ہاتھوں کو صوفے کے بازوں پر ٹکا کر پش اپ کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے ایک اچھا آپشن ہے۔
پانی کی بوتل
اپنے بازؤں کی ورزش کے لئے پانی کی بوتل لیں ان کو آپ پانی سے بھریں یا اس کو ریت سے بھریں اس کو اپنے ہاتھوں میں پکڑیں اور اوپر نیچے کی طرف کریں اس سے آپ اپنے بازوں کی ورزش کر سکتے ہیں آپ کے مسلز کی ورزش ایسے ممکن ہوسکتی ہے۔
بیگ کی مدد سے
آپ بیگ کی مدد سے بھی ورزش کر سکتے ہیں۔ ایک بیگ کو بھاری چیزوں، کتابوں یا کپڑوں سے بھریں۔ اس کو اپنے ہاتھوں سے اٹھائیں اور اوپر کی طرف اٹھائیں اور پیچھے کی طرف لے جائیں۔ اس کے لئے میں آپ کو ایک آسان طریقہ بتاتی ہوں آپ جیسے کپڑے جھاڑتے ہیں تو اس بیگ کو اس طرح گھمائیں۔
آپ اس کی مدد سے بھی آپ ورزش کر سکتے ہیں۔ یہ بھی ایک آسان طریقہ ہے۔ لیکن اگر آپ سب کوششیں کی مدد سے بھی وزن کم کرنے میں ناکام ہیں تو ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہے۔
باسکٹ بال
آپ باسکٹ بال کی مدد سے بھی اپنے پش اپ کو سخت کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو یہ کرنا ہے کہ آپ سیدھے لیٹ جائیں اور اپنی ٹانگوں کو موڑ لیں۔ اور باسکٹ بال کو اپنے ہاتھوں میں پکڑ کر گردن کو بھی ساتھ اٹھائیں اور لیٹ کر پش اپ کریں۔
وایپر سٹک
اگر آپ اپنے کندھوں کو نقل و حرکت دینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے اسٹک کا استعمال کریں آ پ اس کو گھمائیں اپنے سر سے لے کر پیچھے کمر تک لے جائیں۔ اس سے آپ کے کندھوں کی اچھی ورزش ہوگی۔ آپ کسی بھی لمبی اور بڑی سٹک کا استعمال کر سکتے ہیں۔
کارڈیو مشین
جب ہم دن بھر ایکٹیو رہنے کے لئے سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ آپ کا اضافی وزن بھی کنٹرول کرنے میں بہت اہم ہے۔ آپ اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے سیٹرھیاں اتریں اور چڑھیں تاکہ آپ کی صحت اچھی رہے۔
آپ اپنے دل کی صحت کے حوالے سے ایک اچھے کارڈیولوجسٹ کی اپائنمنٹ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے لے سکتے ہیں۔
لانڈری کی ٹوکری
اگر آپ اپنے اضافی وزن کو کم کرنے اور صحت مند وزن کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس ٹوکری کا بھی استعمال کریں جیسے پاکستان میں عورتیں دھونے والے کپڑے جس ٹوکری میں رکھتی ہیں آپ اس کو اٹھائیں اور دوبارہ فرش پر رکھیں آپ پھر اٹھائیں اور فرش پر رکھیں۔
دروازے کو چھونا
بہت سے لوگ ایسے ہیں وہ گھر میں رہ کر ہی پتلا ہونا پسند کرتے ہیں ایسا ممکن ہے آپ گھر میں بھی یہ سرگرمی سرانجام دے سکتے ہیں۔ آپ چھلانگ لگاکر دروازے کی دہلیز کو چھوئیں۔ اس طرح بھی آپ کو وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ سرگرمی آپ گھر میں رہ کر کر سکتے ہیں۔
متوازن غذا
جیسا کہ میں نے شروع میں مبتلا کہ آپ متوزان غذا اور ورزش کی مدد سے اور ورزش کی مدد سے اپنے وزن کم کرنے کے مشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ بات سچ ہے لیکن آپ کو اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھے ڈاکٹر کی رائے بھی معنے رکھتی ہے کیونکہ ڈاکٹر بھی اس معاملے میں آپ کو اچھا مشورہ دیتا ہے۔ اس کے لئے ماہر غذائیت کا بھی اہم کردار ہے۔
اس کے علاوہ مندرجہ بالا آپ کو یہ ورزشیں بھی کام آسکتی ہیں ا سکے علاوہ صبح کی ورزش کا بھی بہت اہم رول ہے۔آپ کو اپنی فٹنس کو قائم رکھنے کے لئے ان کو اپنانا چاہیے ۔ تاکہ آپ کی مجموعی صحت بہتر ہو سکے۔