ماہواری کے دوران وجائنا سے خون آنا ایک نیچرل عمل ہے جو بلوغت کے بعد ہر عورت کے ساتھ ہوتا ہے مگر یہ خزن صرف وجائنا ہی سے نکلتا ہے جو کہ کچھ دنوں بعد ختم ہو جاتا ہے اور حمل کے دنوں کے علاوہ اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے
مگر انڈیا کی ایک پچیس سالہ عورت ایک عجیب و غریب تکلیف کا شکار ہے جس میں ماہواری کے دنوں میں اس کے وجائنا کے ساتھ ساتھ اس کی آنکھوں سے بھی خون جاری ہو جاتا ہے اس حیرت انگیز مرض کے حوالے سے ڈاکٹرز کا یہ کہنا ہے کہ اس حالت کو لیمولیکریا کہا جاتا ہے جس کو خون رونا بھی کہتے ہیں
Table of Content
ماہواری کے دوران خون رونا

مگر اس عورت کی ماہواری کے دوران صرف خون رونا میڈیکل ماہرین کے مطابق آکیولر وکیوریس مینسز کہلا تا ہے اس حالت میں عورتوں کی آنکھوں سے خون صرف ماہواری کے دنوں ہی مین جاری ہوتا ہے
اس عورت کی جس کی شناخت کو پوشیدہ رکھا گیا ہے چندی گڑھ ہاسپٹل میں اس تکلیف کے ساتھ آئي جہاں حیرت انگیز طور پراس کے سارے میڈیکل ٹیسٹ نارمل رہے اس عورت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہواری کے علاوہ عام دنوں میں اس کو یہ مسلہ لاحق نہیں ہوتا ہے
جب کہ آنکھوں سے خون کے جاری ہونے کے دوران اس کو نہ تو کسی قسم کا درد ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی اور تکلیف ہوتی ہے یہ عورتوں کو لاحق ایسا مسلہ ہے جو لاکھوں عورتوں میں سے کسی ایک کو ہوتا ہے اور اس تکلیف کے دوران ماہواری کے دوران جسم کے کسی اور حصے سے خون جاری ہو سکتا ہے عام طور پر خون کا یہ اخراج ناک سے ہوتا ہے
مگر بعض خواتین میں یہ اخراج منہ ، پیٹ اور پھپھڑوں سے بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ بتاتے ہوۓ ڈاکٹروں کا یہ کہنا ہے کہ ماہواری کے دنوں میں خواتین کے اندر ایسٹروجن اور پروگیسٹیرون نامی ہارمون کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے خون کی نالیاں پتلی ہو جاتی ہیں اور ان کو اگر کوئی کمزور خون کی نس ملے تو وہ اس سے بہنا شروع ہو جاتے ہیں
ماہواری کے دوران خون رونے کا علاج

اس مرض کے علاج کے طور پر ڈاکٹروں نے ایسی ادویات دینے کا فیصلہ کیا جو ایسٹروجن اور پروگیسٹرون کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں ان ادویات کے تین ماہ تک باقاعدگی سے استعمال کے بعد جب اس خاتون کو دوبارہ معائنے کے لیۓ بلایا گیا تو اس عورت نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اب اس کو ماہواری کے دوران آنکھوں سے خون بہنے کی شکایت کا سامنا نہیں ہوا
ماہواری کے حوالے سے مسائل میں ڈاکٹر سے مشورہ
ماہواری کے حوالے سے ہر عورت علامات اور عادارت کے اعتبار سے دوسری عورت سے مختلف ہوتی ہے اور اسی طرح ان کے مسائل بھی دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں جن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پیچیدگی کی صورت میں ماہر امراض نسواں سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں