مساج سے بند ناک کھولنے کے بہت سے طریقے ہیں سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ناک بند ہونے کی وجوہات کیا ہیں سردی کے موسم میں اکثر بند ناک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کام کاج کرنے میں اور سونے میں تکلیف کا باعث بنتا ہے
مساج سے بند ناک کو کھولنے کے کئی طریقے بھی ہیں جن سےہم بند ناک کو کھول سکتے ہیں بند ناک کے ساتھ سانس لینے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہیں خاص کررات کوسوتے ہوئے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہيں اور روزانہ کے معمول کے کام کاج کرنے میں دقت ہوتی ہیں
بہت سے لوگوں کے خیال میں بند ناک کی وجہ ناک میں موجود نزلہ کا جمع ہونا ہے جبکہ ایسا نہیں ہیں اس کی بنیادی وجہ سائینوس میں خون کی نالیوں کی سوجن ہے نزلہ زکام الرجی ہڈیوں کا انفیکشن یہ سب خون کی نالیوں میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہیں
بھوؤں کے درمیان مساج کرنا
اگر ناک بند ہو جائے تو کسی بھی آئل سے بھوؤں کے درمیان انگلیوں یا انگوٹھے کی مدد سے مساج کريں اور دو سے تین منٹ تک مساج کرتے رہے مساج سے سائینوسکی مدد کی بند نالیاں کھل جائیگی اور ریشہ نکل جائے گا اس طرح بند ناک کھل جائے گی
ناک کے دونوں طرف مساج کریں دو انگلیوں کی مدد سے ناک کے دونوں اطراف ایک سے دو منٹ مساج کریں اس سے ناک کی بند نالیاں کھلنے میں مدد ملے گی اور جمع ہوا ریشہ خارج ہونے میں مدد ملسے گی
ناک اورہونٹوں کے درمیان مالش کریں
ناک اور ہونٹوں کے درمیان آہستہ آہستہ دو سے تین منٹ تک مساج کریں اس طرکقے سے ناک کی سوزش کم ہونے میں مدد ملے گی اور سانس لینے میں آسانی پیدا ہوگی
ہوا میں نمی
ہوا میں نمی کا نہ ہونا یا اس کی کمی سے ناک بند ہوجاتی ہیں ایسے میں ضروری ہیں کہ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھا جائے سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو جاتا ہے اور ہوا جب خشک ہو جاتی ہے تو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے
ایسے میں کمرے میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیڈی فائر کا استعمال کرنا چائیے یا کمرے میں ہیٹر یا چولہے کے اوپر پانی کی دیگچی رکھ دیں تاکہ پانی کی بھاپ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھے یہ بند ناک کی بندش کو کھولنے اور ہڈیوں کے درد کو دور کر نے کا اسان اور تیز اور مؤثرطریقہ ہے نم ہوا میں سانس لینے سے ناک اور سائنوس میں جلن کے ٹیشوزاور سوجی ہوئی خون کی نالیوں کو سکون ملتا ہے گرم کپڑا ناک پر رکھے کسی کپڑے کوگرم پانی میں بھگو کر ناک اور ماتھے پر رکھ کر ٹکور دیں اس سے جمع ہوا ریشہ خارج ہو جائے گا
ورزش کریں
اگر آپ نزلے زکام کا شکار الرجی کی وجہ سے ہوئے ہیں تو اور آپ کی ناک بہہ رہی ہے تواس کو ٹھیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ورزش کریں ورزش کرنے سے آپ کا جسم گرم ہو گا اور یہ ناک میں موجود ریشہ کوخارج کرنے میں آسانی پیدا کرے گا
گرم پانی سے نہانا
اگرناک بند ہو جائےتو اس صورت میں ہمیں گرم پانی سے غسل لینا چائیے گرم پانی کے غسل سے ناک میں مومجود خون کی نالیوں کی سوزش کم ہو جاتی ہے اور ریشہ نکل جاتا ہے سانس لینا آسان ہو جاتا ہے اور سکون محسوس ہوتا ہے
گرم پانی کی بھاپ لینا
اگرناک بند ہو جائے تو گرم پانی کی بھاپ لینی چائیے سب سے پہلے کسی برتن میں پانی کوگرم کرلیں اور جب بھاپ نکلنے لگے تو سراور چہرے کو کسی کپڑے یا تولیے کی مدد سے ڈھاپ لیں اور اچھی طرح بھاپ میں سانس لیں لیکن چہرے کو برتن کے زیادہ قریب نہ کريں اس طرح ناک سے ریشہ نکل جائے گا اور سانس لینا آسان ہو جائے گا
پانی کا استعمال زیادہ کرنا
نزلہ زکام میں پانی کا استعمال زیادہ کرنا چائیے کیونکہ جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہیں ایسے میں زیادہ پانی پینا جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اورنزلہ کو پتلا کرتا ہے جس سے اس کوناک سے خارج ہونے میں آسانی ہوتی ہیں نےنزلا کام میں لیکوڈ چیزوں کا زیادہ استعمال کرنا چائیے
جیسے چائے قہوہ اور سوپ کا استعمال کرنا چائیے گرم مشروب بھی نزلہ اور زکام میں فائدہ مند ہوتے ہیں بلغم کو پتلا کرتے ہیں اور اس کر باہر نکہنے میں مدد ملتی ہے بلغم باہر نکلنے سے سائنوس میں دباؤ کم ہوتا ہے کم دباؤ کی وجہ سے جلن اور سوزش میں کمی آجاتی ہے
وکس کا استعمال
بند ناک ہونے کی صورت میں یا نزلہ زکام ہونے کی صورت میں اپنی ناک پر وکس لگانے سے یا وکس کا مساج کرنے سے بہت آرام محسوس ہوتا ہے یا پھر وکس کو گرم پانی میں ڈال کر اس کی بھانپ لینے سے بھی نزلہ زکام میں آرام ملتا ہے اور بند ناک کھل جاتی ہے