کشمش کے متعلق لوگوں کو اتفاقی طور پر پتہ چلا جب 2000 قبل مسیح کے آس پاس انگوروں کی بیل پر انہیں خشک انگور ملے اور یہ اس وقت تک کی سب سے اہم خوراک کی دریافتوں میں سے ایک تھی۔ یہ ایک سپر فوڈ ہے کیونکہ یہ وٹامنز، فائبر اور معدنیات سے بھرپور خشک میوہ جاتے ہیں جس کے استعمال کا مشورہ ڈاکٹر اور غذائی ماہرین دیتے ہیں۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر ہم رات کو کشمش بھگو کر رکھیں تو یہ اور بھی مفید ہو سکتا ہے ۔کیونکہ پانی کشمش اور اس کی جلد کے تمام معدنیات اور غذائی اجزاء کو تحلیل کرتا ہے اور اس طاقتور پھل کی خصوصیات میں اضافہ کرتا ہے۔ کسی بھی قسم کے صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے مرہم کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا اس نمبر پر کال کر کے ڈاکٹر سے کنسلٹ کریں03111222398
۔1 نہار منہ کشمش کا پانی پینے کے فوائد
کشمش صحت کے لئے افادیت سے بھرپور ایک خشک میوہ ہے، ہم یہاں یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کشمش کا پانی ہمارے جسم کے لئے کیسے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
۔1 زہریلے مادوں سے نجات
آیوروید کے ماننے والے طویل عرصے سے جگر اور آنتوں کی صفائی کے لئے کشمش کا پانی استعمال کر رہے ہیں، درحقیقت اس خشک میوہ میں اینٹی آکسیڈینٹس اور غذائی ریشہ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو( ڈیٹاکسیفائنگ) جسم میں سے زہریلے مادے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اینٹی اکسیڈینٹس ہمارے جگر کو صحیح طریقے سے کام کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کو ممکن بناتے ہیں۔
۔2 آنتوں کو حرکت میں لاتا ہے
اس میں موجود ریشے پاخانہ میں اضافہ کرتے ہیں اور آنتوں کو حرکت میں لانے کے لئے مدد گار ثابت ہوتے ہیں، آنتوں کی صفائی کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے یہ اور بھی تیزی سے کام کریگا، بس آپ نے بھیگی ہوئی کشمش کو پانی کے ساتھ ملا کر کھانا ہے۔
۔3 توانائی کو فروغ
سائنسدانوں اور کھیلوں کے ماہرین کا خیال ہے کہ کشمش انرجی بار کی جگہ ایک اچھے متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ کشمش میں مائیکرونیوٹرینٹس اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور اس میں کوئی اضافی چینی یا مصنوعی ذائقہ موجود نہیں ہوتا ہے ،اس کی یہ خصوصیات انہیں مصنوعی انرجی بار سے منفرد اور مفید بناتی ہے اور یہ ایک بھرپور ناشتہ ہو سکتی ہیں۔
صبح کے وقت کشمش کا پانی پینا آپ کو آنے والے دن کے لئے بھرپور توانائی فراہم کریگا، اس کے علاوہ آپ اسے توانائی حاصل کرنے کے لئے ورزش سے پہلے بھی لے سکتے ہیں۔
۔4 بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے
مطالعات اور طبی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کشمش فائبر، پوٹاشیم، فائٹونیوٹرینٹس اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ جو لوگ باقاعدگی سے یہ میوہ کھاتے ہیں ان کا سیسٹولک اور ڈائیسیسٹولک بلڈ پریشر ان لوگوں کے مقابلے کم ہوتا ہے جو اس خشک میوہ کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔
۔5 دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے
کشمش کا پانی آپ کے خون کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اور آپ کے دل کی صحت کر برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ یہ آپ کے جسم سے خراب کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنانےمیں مدد کرتا ہے۔
۔6 کینسر سے بچاتا ہے
اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آپ کے جسم کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتے ہیں جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔
۔7 وزن کم کرنے میں مدد گار
صبح نہار منہ کشمش کا پانی پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے چونکہ یہ فرکٹوز اور گلوکوز سے بھرپور ہوتی ہے جو آپ کو بھرپور توانائی فراہم کرتے ہیں اور اس میں موجود فائبر دیر تک آپ کو بھرے پیٹ کا احساس دلاتے ہیں۔
۔8 آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے
کشمش کا پانی آئرن کی کمی والے افراد کے بھی بہت مفید ہے کیونکہ یہ آئرن سے بھرپور ہوتی ہے اور جسم میں خون کی سپلائی بڑھانے میں مدد کرتی ہے اور خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔
۔9 ہڈیوں کی مضبوطی کو بہتر بناتا ہے
کشمش میں بوران اور کیلشیم موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس کا پانی پینے سے ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد ملتی ہے۔
۔10 قوت مدافعت بڑھاتا ہے
اس کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں اوریہ مختلف قسم کے وائرس کے خلاف آپ کو دفاع فراہم کرنے میں مدد گار ہو سکتا ہے۔
۔2 کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں دو کپ پانی ابالیں، اس کے بعد اسے چولہے سے ہٹادیں اور پانی میں ایک چمچ کشمش ڈالیں اور اسے رات بھر بھیگا رہنے دیں یا کم از کم 8 گھنٹے تک استعمال سے پہلے پانی میں سے کشمش چھان لیں اور پانی کو نیم گرم کرلیں۔
ویسے تو آپ یہ پانی کسی دن میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ اس کی افادیت کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پھر اسے صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔ خیال رہے کہ پانی پینے کے آدھے گھنٹے تک آپ نے کچھ کھانا پینا نہیں ہے۔