پیشاب کا نظام آپ کے فضلے کو ریگولیٹ کرنے،اور ختم کرنے کے لئے سخت محنت کرتا ہے۔ اس میں متعدد حرکت پذیر حصے شامل ہیں۔ جیسے آپ کے گردے، مثانہ، پیشاب کی نالی ۔ آپ کے جسم کے دیگر اعضاء کی طرح اس کے نظام میں بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیٰ یہ مسائل عام طور پر یورولوجک مسائل کہلاتے ہیں۔عمر، جنس، یا نسل سے قطع نظر یورولوجک مسائل سے کوئی بھی دوچار ہو سکتاہے ۔ مرد اور عورت دونوں کو یورولوجک مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مردوں میں یورولوجک مسائل تولیدی اعضاء کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
وہ کون سی علامات ہیں جن پر ڈاکٹر سے رجوع کریں
پیشاب کرتے وقت درد یا جلن (ڈیسوریا)
رات کے وقت معمول سے زیادہ پیشاب کرنے کی ضرورت ہو(نوکٹوریا)
پیشاب جو کہ زیادہ ابر آلود نظر آئے۔
معمول سے زیادہ یا اچانک پیشاب کرنے کی ضرورت پیش آئے۔
آپ کے پیشاب میں خون
آپ کے پیٹ میں درد،پیٹھ میں درد، پسلیوں کے نیچے درد۔
یہ تمام علامات یا ان میں سے کوئی علامت خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے۔ آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

HoustanMetroUrology
یہ علامات کن بیماریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
Table of Content
پیشاب ہوشی
امریکہ میں 15 ملین سے زائد افراد پیشاب کی بے قاعدگی کا شکار ہیں۔اگرچہ یہ صحت کے لئے نقصاندہ نہیں ہے پر یہ روزمرہ کی زندگی کے لئے بوجھل اور شرمناک لمحت کا باعث بن سکتا ہے۔ متعدد چیزیںیہں جو پیشاب کی بےقاعدگی کا باعث بن تی ہیں جیسے: ذیابیطس،بچے کی پیدائش، مثانے کی کمزوری،اسفنکٹر کے پٹھوں، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹاور شدید قبض وغیرہ۔
تناؤ کی بے ضابطگی
تناؤ کی بےضابطگی رساؤ کا باعث بنتی ہے۔مرد اور عورت دونوں اس کا شکار ہو سکتے ہیں تناؤ کی بےضابطگی اس وقت ہوتی ہے جب آپ کے مثانے کو سہارا دینےوالے اور پیشاب کے اخراج کو کنٹرول کرنے مین مدد کرنے والے ؑضلات کمزور ہو جاتے ہیں۔ آپ کے پیشاب کی نالی میں واو جیسے پٹھے بند رہنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ طرز زندگی میں تبدیلی کے ساتھساتھ اس تکلیف کے با قاعدہ علاج کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
بیش فعال مثانہ
اوور ایکٹو مثانہ اس وقت ہوتا ہے جب مثانہ پیشاب کو صحیح طریقے سے ذخیرہ نہ کر سکےاور پیشاب کی اچانک اور غیر ارادی خواہش پیشاب کے غیر ارادی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔اصل میں آپ کے مثانے کے پٹھے غیر ضروری طور پر سکڑنا شروع کر دیتے ہیں،اس کے علاوہ ذیابیطس، اعصابی امراض، مثانے میں پتھر، ٹیومر،بڑھتی ہوئی عمر بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔
انفیکشن( پیشاب کی نالی کے انفیکشن) UTI’S
پیشاب کی نالی کا انفیکشن یورولوجک مسئلے کی سب سے عام قسم ہیں اور خواتین میں یہ مسائل بہت عام پائے جاتے ہیں۔تقریبا 60 فیصد خواتین اپنی زندگی میں اس بیماری سے متاثر ہوتی ہیں جبکہ آدمیوں میں یہ بیماری 12 فیصد پائی جاتی ہے۔
اس کی اہم علامات بار بار پیشاب آنا، یا نالی میں جلن محسوس کرنا۔ مرض کی صحیح تشخیص کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں
گردے کی پتھری
گردے اور پیشاب کی تکلیف کی اس وقت ہوتی ہے جب نالی میں کرسٹل جیسے ذرات پیدا ہوتے ہیں اور چھوٹے کرسٹلز گردے میں بڑھتے ہیں۔ آپ کے پیشاب کی نالی میں پتھری پھنس جاتی ہے اور پیشاب کرنے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اگرچہ چھوٹے پتھروں کو قدرتی طور پر نکالا جا سکتا ہے اور بڑے پتھروں کے لئے سرجری کا سہارا لینا پڑتا ہے۔پر ان سب سے پہلے آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
خواتین کے لئے مخصوص یورولوجک مسائل
خواتین کا قدرتی طور پر چھوٹا یوریتھرا ہوتا ہے، جو یورولوجیکل مسائل کی فریکوینسی میں اضافے میں معاون ہوتا ہے۔ یورین کی نالی کے انفیکشن میں اضافے کے علاوہ خواتین چند مخصوص یورولوجیکل مسائل کا شکار ہوتی ہیں۔
شیرونی فرش کی خرابی
آپ کا شیرونی فرش آپ کے مثانے ،اندام نہانی اور ملاشی کے لئے سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کرتا ہے۔زندگی کے دوران اور خاص طور پر بچے کی پیدائش کے بعد ان کے پٹھوں میں سوجن یا جلن ہو سکتی ہے چونکہ شیرونی فرش کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی خرابی تکلیف یا مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔اس کا بھترین حل یہ ہے کہ شیرونی فرش کو آرام دیا جا ئے اور یہ کسی ماہر معالج کی مدد سے ھی ہو سکتا ہے۔
حمل کے بعد بے قابو ہونا
حمل آپ کے پیشاب کی نالی پر بھت زیادہ دباؤ ڈالتا ہے ۔ترسیل کے بعد جب آپ ہنسیں گے ، کھانسی کریں گے، چھنکین گے یا جسمانی طور پر سرگرم رہیں گے تو آپ کو غیر ارادی طور پر رساؤ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔خوش قسمتی سے حمل کے بعد کی بےقاعدگیوں کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔ آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

مردوں کے مخصوص یورولوجک مسائل
مردوں اور عورتوں میں مکتلف اناٹومیوںکی وجہ سے ہر ایک مختلف یورولوجیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سومی پروسٹیٹک ہائپرپالیسا(بی۔پی۔ایچ)
بنیادی طور پر توسیع شدہ پروسٹیٹ کے لئے صرٖف طبی اصطلاح ہے ۔ یہ عام طور پر بوڑہھ مردوں میں پایا جاتا ہے اور اس کا براہ راست تعلق پروسٹیٹ کینسر سے نہیں ہے۔پھر بھی اس کا مطلب یہ ہےکہ آپ کے پروسٹیٹ غدودکا سائز بڑھ گیا ہے ۔یہ سائز میں اضافہ پیشاب کا نالی پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔جس کی وجہ سے بار بار پیشاب کرنے کی شدید ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اس کی نالی صحیح طور پر خالی نہیں ہو پاتی اور یہ وجہ پیشاب کی نالی کی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔اس کے علاج کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے ۔ یہ آگے جا کر پروسٹیٹ کینسر بن سکتا ہے اور مردوں میں مرنے کی دوسری بڑی وجہ یہی ہے۔

پروسٹیٹائٹس
پیشاب کرتے ہوئے پیٹ میں درد، جلن، یا شیرونی فرش کی سوزش ےا بخار جیسی علامات محسوس ہوں تو یہ پروسٹیٹائٹس کی علامات ہو سکتی ہیں یہ بھی مردوں میں موجود ہوتی ہے اور پروسٹیٹ کی سوزش یا اضافے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اگر ایسی علامات ظاہر ہوں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ان میں سے کسی بھی یورولوجیکل مسائل کا سامنا کر رہے ھیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔