پروٹین کا ہمارے جسم میں ایک اہم کردارہے۔یہ ہمارے جسم کے ٹشوز کی تعمیر اور مرمت میں کاکم کرتی ہے۔یہ ہمارے مسلز کی تعمیر کے لئے بھی ضروری سمجھی جاتی ہے۔یہ جسم کے سیلز کی نشوونما کے لئے اہم ہے۔جسم کی مجموعی صحت کے لئے بہت سے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہم پھلوں اور سبزیوں سے بہت سے وٹامنز اور منزلز حاصل کرسکتے ہیں۔اور یہ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے ضروری ہیں۔اس لئے ہمیں اپنی غذا میں ان کو لازمی شامل کرنا چاہیے۔
Table of Content
پروٹین والی غذائیں-
ہمارے جسم میں وٹامنز اور منزلز اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔ہم پروٹین کو اپنی غذا میں شامل کرکےصحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔یہ غذائیں کونسی ہیں ہم جانتے ہیں؛
انڈے-
یہ پروٹین،غذائی اجزا اور صحت مند چربی کا اچھا ذریعہ ہیں۔بہت سے مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ جو افراد انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان کو کم بھوک محسوس ہوتی ہے۔مثال کے طور پر ایک مطالعہ کیا گیا جس میں خواتین کے گروپ کو ناشتے میں انڈے دئیے گئے انہوں نے دن بھر کم کیلوریز کھائیں۔
ہمیں اسے حاصل کرنے کے لئے انڈوں کا استعمال لازمی کرنی چاہیے۔کیونکہ ان میں اچھی خاصی مقدار میں پروٹین موجود ہوتی ہے۔
مٹر-
یہ پروٹین،فائبر اور بہت سے غذائی اجزا کا ذریعہ ہیں۔ہم اس کی مدد سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں۔
بند گوبھی-
ہم بند گوبھی کا استعمال سلاد میں بھی کرتے ہیں اس میں بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جیسے فائبر،وٹامن سی،وٹامن کےاور پوٹاشیم وغیرہ۔اس میں بائیوایکٹیو غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہمیں کینسر جیسی مہلک بیماری سے بھی بچانے میں مدد کرتے ہیں۔باقی سبزیوں کے مقابلے میں بند گوبھی میں پروٹین کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔
دودھ-
یہ ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہم دودھ سے آئرن اور کیلشیم کی مدد سے اپنی ہڈیاں مضبوط بناتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں پروٹین بھی موجود ہوتی ہے۔ایک کپ دودھ میں8 گرام پروٹین موجود ہوتی ہے۔اس لئے ہمیں ناشتے میں یا رات کو سوتے وقت لازمی دودھ کا استعمال کرنا چاہیے۔
دالیں-
یہ پروٹین کا اچھا ذریعہ ہیں۔ہم دالوں سے اور بھی بہت سے غذائی اجزا حاصل کرتے ہیں۔ان میں فائبر،میگنیشم،پوٹاشیم اور فولیٹ اچھی خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔اس لئے ہمیں گوشت کے علاوہ ان کا بھی لازمی استعمال کرناچاہیے۔
گائے کا گوشت-
اگرچہ گائے کے گوشت میں فائبر نہیں موجود ہوتا لیکن اس میں پروٹین کی مقدار موجود ہوتی ہے۔جو لوگ کاربوہائیڈریٹ والی غذا کھانا پسند کرتے ہیں انہیں گائے کے گوشت کا انتحاب کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ہفتے میں ایک یا دو بار اس کا استعمال کرنا چاہیے زیادہ کھانا بھی صحت کے مسائل سے دوچار کرسکتا ہے۔
چکن بریسٹ-
اس میں بھ پروٹین کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ہم اس سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں۔یہ روزمرہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی چیز ہے۔ہم بہت سے کھانوں میں چکن کا استعمال کرتے ہیں۔
دہی-
ہم دہی سے بھی اچھی خاصی مقدار حاصل کرتے ہیں۔ہم ناشتے میں اس کا استعمال کر سکتے ہیں یہ وزن کی کمی کے لئے بھی مفید ہے۔
امرود-
اس میں بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔تمام پھلوں کے علاوہ اس میں پروٹین کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے۔جو ہماری ہڈیوں کے لئے ضروری وٹامن ہے۔
بادام-
یہ ہماری ذہنی صحت کے لئے بہت مفید میوہ ہے۔اس سے بہت سے غذائی اجزا حاصل کرتے ہیں جیسے میگنیشیم،فائبر وٹامن ای اور پروٹین موجود ہوتی ہے۔ہمیں اپنی غذا میں اس کا بھی استعمال کرناچاہیے۔
ہم ان غذاؤں کی مدد سے اسے حاصل کرکے اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگرآپ کو خدا نحواستہ صحت سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہےاس کے لئے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیںاس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔