Table of Content
رات کی رانی کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں رات کی رانی ایک پودا ہے جس کی خوشبو سے پورا علاقہ مہک جاتا ہے اس پر سفید رنگ کے پھول اگتے ہیں اس کی خوشبو کا تو ہر کوئی دیوانہ ہوتا ہے لیکن اس کا استعمال صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے
رات کی رانی صحت کے لئے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں میں علاج کے طور پر بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اوراسے اعصابی بیماریوں اور مرگی کی بیماری کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے
رات کی رانی کے پودے کے طبی فوائد
رات کی رانی کا پھول ایک خوشبودار اور خوبصورت پھول ہونے کے ساتھ اس میں صحت کے لیے مختلف فوائد بھی موجود ہے اس پودے میں اینٹی اکسڈینٹ اینٹی بیکٹیریل اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہیں ماہرین صحت بھی اس کے صحت سے متعلق فوائد کا ذکر کرتے ہیں
رات کی رانی سے خشک کھانسی کا علاج
رات کی رانی کے چند پتے لیں اور اسے پیس لیں اور اس کا رس میں شہد شامل کر لیں اور اسے پانی میں ملا کر پی لیں خشک کھانسی ختم ہوجائے گی اور جلد آرام آجائے گا
رات کی رانی سے نزلہ زکام کا علاج
سب سے پہلے رات کی رانی کے پھولوں کو ابال لیں اور اس کے پتوں کو پانی میں اتنا پکائیں کے اس کا قہوہ بن جائے اور پھر اس قہوے کو پی لیں موسم سرما میں اس قہوے کا روزانہ استعمال نزلہ اور زکام سے بچاتا ہے
رات کی رانی سے بخار کا علاج
بخار کے علاج کے لیے 3 گرام رات کی رانی کے چھال 2 گرام پتے اور تلسی کے کچھ پتوں کو ایک ساتھ پانی میں ملا کرابال لیں اور اس پانی کا استعمال دن میں 2 سے 3 بار کریں اس سے بخار میں بہت کمی محسوس ہوگی ملیریا سے ہونے والے انفیکشن میں اس کا استعمال مفید ہے
رات کی رانی سے ڈپریشن کا علاج
پٹھوں کا کھچاؤ یا اعصابی کمزوری سے کوئی بھی انسان ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کا شکار ہو سکتا ہے رات کی رانی کے پتوں کا استعمال ان سب چیزوں سے نجات دلاتا ہے اور ذہنی دباؤ اور ڈیپریشن کے مریض اس کے استعمال سے پرسکون نیند پوری کرسکتے ہے
رات کی رانی سے شیٹکا کا علاج
اس کے چند پتوں کو پیس لے اور پانی میں ابال کرچھان لیں اور اس پانی کو دن میں دو بار خالی پیٹ پی لیں شیٹکا کے درد میں ارام آجائے گا
رات کی رانی گھٹیا کے درد کے لیے مفید
گھٹیا کےدرد اور سوجن میں اس کا استعمال مفید ہے اس کے پتے پھولوں اور چھال کو 200 ملی لیٹر پانی میں ابال لیں جب پانی 50 ملی لیٹر رہ جائے تواسے نیم گرم پی لیں اس سے آرام اجائے گا
رات کی رانی پیٹ کے کیڑوں کے لیے مفید
اس کے پتوں اور پھولوں کا رس نکال کر اس میں چینی اور تھوڑا پانی ملا لیں اور پی لیں اس سے کافی افاقہ ہو گا
درد اور سوجن میں آرام
اس کے چند پتوں کو پانی میں ابال کر دن میں ایک یا دو بار پینے سے جسم کے درد میں آرام اجاتا ہے اور سوجن بھی کم ہوجاتی ہے جلد کے جلنے اور زخموں اور جلد کی سوزش کے لیے بھی اس کا استعمال مفید ہے
رات کی رانی سے مرگی کے مرض کا علاج
مرگی کے مرض کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں اور پھولوں کے رس کو محتلف بیماریوں میں ہونے والے انفیکشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں اور رس کو مختلف بیکٹریا اور جراثیم کش ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے
رات کی رانی سے ٹیومرکا علاج
ٹیومرکی نشوونما کو روکنے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں کے عرق کو درد اور دوسرے اعصابی عدم توازن کے علاج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں
وہ ممالک جہاں زیادہ سردی ہوتی ہے اسے جلد کے پھٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے چین میں جلد کے جلنے اور سوزش کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے گرمی میں جسے زیادہ پسینہ آتا ہو اگراس کے رس کو پانی میں شامل کر کے غسل کیا جائے تو جسم سارا دن مہکتا رہے گا
رات کی رانی ایک چمکدار اور خوشبودار پودا ہے اسی وجہ سے اسے دنیا بھر میں متعارف کروایا گیا اسے بیج پلانٹ کےطور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے پتوں اور پھولوں کو مختلف دواؤں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں
اسے کاشت بھی کیا جاتا ہے اسے گھر میں یا ٹھنڈی آب وہوا میں کنزرویٹری کے طور پر بھی اگایا جاتا ہے اس کے پھولوں کو سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں نیپال میں لوگ اس کے پتوں اور پھولوں کو روحانی شفاء حاصل کرنے کے لیے کھاتے ہیں اور سوکھے ہوئے پتوں کو تمباکو نوشی کے لیے استعمال کرتے ہیں مچھر بھگانے کے لیے بھی اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے
مزید معلومات حاصل کرنے کے لیےمرہم ڈاٹ پی کےکی ویب سایٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں