چربی گھٹائیں،چکوترا کھائیں

Reading Time: 3 minutes

بہت سی سبزیاں اور پھل ہماری اچھی صحت کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔یہ تمام وٹامنزاورصحت منداجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمارے جسم میں کہیں بھی درد ہوتی ہے توہم درد کی گولی کھانا زیادہ آسان سمجھتے ہیں ۔لیکن اگر ہم اس بات پر غور کریں کہ اس درد کی وجہ کیا ہے توہم اپنی اچھی صحت پر کام کر سکتے ہیں۔ہمارے جسم کو تمام ضروری اجزااور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم یہ تمام وٹامنز پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔جسم میں کسی وٹامن کی کمی بھی کسی بیماری کا سبب بن سکتی ہے،جیسے وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے آئرن بھی ہمارے جسم میں جذب نہیں ہو سکتا۔اس لئے صحت مند زندگی کزارنے کے لئے متوازن غذااور پھل اور سبزیاں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آج ہم جانتے ہیں کہ چکوترے کے ہماری صحت کے لئے کونسے فائدے ہیں،اگرآپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

چکوترے کے صحت سے متعلق-

کیلوریز کی کم سطح-

چکوتراناقابلِ حد تک صحت مند پھل ہے،اس میں کیلوری کی کم سطح کم ہوتی ہےاور یہ غذائیت کے اعتبار سے مالا مال ہے۔اس میں 15 سے زیادہ وٹامنز موجود ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں فائبر کی معقول مقدارموجود ہوتی ہے۔ریسرچ کے مطابق ایک درمیانے درجے کے چکوترے کے نصف حصے میں جو وٹامنز پائے جاتے ہیں ،وہ کچھ ایسے ہیں؛
کیلوری؛52
کاربس؛13گرام
پروٹین ؛1گرام
فائبر؛2گرام
وٹامن ڈی؛64 فیصد
میگنشیم؛3 فیصدآر۔ڈی۔آئی
مزید برآں ،یہ اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

مدافعتی نظام کے لئے اچھا ہے-

immune system

باقاعدگی کے ساتھ چکوترے کا استعمال آپ کے مدافعتی نظام کے لئے قیمتی ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس میں شامل وٹامن سی کی اعلی مقدارخلیوں کو نقصان دہ بیکڑیاسے بچاتا ہے۔اس کی مدد سے سوزش اور متعددامراض سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔چکوترا زنک کی بھی مقدار مہیا کرتا ہے یہ ہمارے مدافعتی نظام کر فروغ دیتا ہے۔یہ انفیکشن کی روک تھام کے لئے بھی مفید ہے۔یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔شوگر کے مریضوں کو روزانہ اس کا استعمال لازمی کرناچاہیے۔

وزن کی کمی میں اہم کردار-

weight check machine

چکوترا میں وزن کی کمی سے متعلق خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ااس میں فائبر یعنی ریشہ کی مقدار کی وجہ سے کیلوری کی سطح کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔اس میں پانی کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کھانے سے پہلے چکوترا کھانا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے-

چکوترا میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں،جو مختلیف فوائد فراہم کرتے ہیں جس میں متعدد بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔یہ ہمارے خلیوں کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔وٹامن سی ایک اچھا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے جو دل کی بیماری کی طرف جاتا ہے۔اس میں موجود بیٹاکیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہےجودل کی بیماری سے بچاتا ہے۔

گردے کی پتھری کاخاتمہ-

چکوترے میں بھرپور پانی پایا جاتا ہے اگر ہم اسکا باقاعدہ استعمال کریں تو گردے کی پتھری کی نشوونما میں کمی آتی ہے۔اس میں موجود سائٹرک ایسڈ گردے کی پتھری کی تشکیل کو ناکام بناتے ہیں۔گردے کی پتھری پیشاب کے رستے خارج ہوتی ہے،اس کا باقاعدہ استعمال ہمیں صحت مند فوائد مہیاکرتا ہے۔

ہائیڈریٹنگ-

چکوترا میں بہت زیادہ پانی پایا جاتا ہے،ایک درمیانے سائز کے چکوترے میں 118 ملی لیٹر پانی پایا جاتا ہے۔اس کی مدد سے ہم ہائیڈریٹ رہ سکتے ہیں۔اس کا استعمال پانی کی کمی کو حل کر سکتا ہے اور ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔۔اس کو ہم عام غذا کی طرح بغیر کسی تیاری کے استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سے رابطہ-

ہم غذاؤں سے اپنی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں،لیکن کسی پرانی بیماری پر قابو نہیں پاسکتے،لیکن ہمیں راہنمائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے ہم ڈاکٹر سے بات کرسکتے ہیں۔ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ایک فون کال کی مدد سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس کے علاوہ اس نمبر پر بھی 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences