کمر پر دانے اور پھنیساں بننا گرمیوں کا ایک عام مسئلہ ہے۔بہت سے لوگ اس مسئلے دوچار ہوتے ہیں۔بعض اوقات یہ ہمیں پریشان بھی کرسکتا ہے کیونکہ اس کے باعث ہمیں جلن کا احساس ہوتا ہے۔بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو سردیوں کے موسم میں بھی ان دانوں کا شکار ہوتے ہیں۔اس کی ایک وجہ زیادہ مصالحہ دار چیزوں کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔
ہم کیسے ان دانوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
کمرکے دانوں کا علاج-
گرمیوں کی موسم میں کیسے اس مسئلے سے نجات حاصل کریں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
ٹی ٹری آئل-
یہ تیل کمر کے مہاسوں کو ختم کرنے کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف کمر کے دانوں اور مہاسوں کو ختم کرتا ہے بلکہ ہمارے چہرے کی جلد کے لئے بھی بہت مفید ہے۔یہ بیکٹریا کو ختم کرنے کے لئے اہم ہے۔اس لئے ہم اس کی مدد سےکمر کے مہاسوں کو ختم کر سکتے ہیں۔
یہ جلد کے مختلیف امور کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
متوازن غذا-
صحت مند اور متوازن غذا ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔بعض اوقات ناقص غذا کے استعمال کی وجہ سے بھی مہاسوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تلی ہوئی اشاء بھی کیل مہاسوں کا سبب بنتی ہیں۔ان میں پانی کی مقدار نہیں ہوتی تیل موجود ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے نقصان دہ ہے ۔اس لئے ہمیں اگر اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو متوازن غذاکا استعمال کرنا ہوگا۔
متوازن غذا میں پھل ،سبزیاں اور دودھ وغیرہ شامل ہیں۔جو ہماری مجموعی صحت کے لئے ضروری ہے۔اس لئے ہمیں ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔تاکہ ہم اپنی جسمانی صحت کو برقرار رکھ سکیں۔
ورزش کے بعد نہائیں-
جو افراد ورزش کرتے ہیں وہ اس بات پر عمل لازمی کریں کہ جسمانی سرگرمی کرنے کے بعد لازمی نہائیں۔کیونکہ پسنیہ کی وجہ سے جراثیم ہوتے ہیں اس لئے ہمیں جسمانی سرگرمی کے بعد لازمی شاور لینا چاہیے تاکہ صفائی قایم رکھ سکیں۔اور کمر کے مہاسوں کو بھی ختم کرسکیں۔
آرام دہ کپڑے-
اگر آپ سخت اور موٹے کپڑے پہنتے ہیں تو یہ آپ کے لئے مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔اس لئے کیل مہاسوں سے بچنے کے لیے آرام دہ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں۔آپ آرام دہ اور پرسکون کپڑوں کے ساتھ ورزش کریں۔تاکہ آپ ان سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔
لیموں اور نمک-
اگرآپ کی کمر پر دانے اور پھنیساں رہتے ہیں تو آپ ایک چمچ لیموں کے رس میں نمک ملا کر اس سے غسل کریں۔ایسا کرنے سے آپ کوآرام ملے گا۔
چقندر اور ایلوویرا-
اس جوس کی مدد سے بھی ہم گرمی دانوں کا علاج کرسکتے ہیں۔چقندر کے جوس میں ایلوویرا جیل کو شامل کریں ساتھ ہی اس میں آپ گلاب کا عرق بھی شامل کریں۔ان تینوں چیزوں کو آپ 15 سے 30 منٹ دانوں پر لگائیں اور بعد میں نہا لیں۔
پانی کا استعمال-
گرمی کے موسم میں جب بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو ہمیں خارش ہوتی ہے جس وجہ سے یہ دانے نکلتے ہیں۔اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے اور مصالحہ دار چیزون سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ ہم اس انفیکش سے بچ سکیں۔
رات کو جاگنا-
جب ہم رات کو جاگتے ہیں تو ہمارے جسم میں تبدیلیاں بھی ہوتی ہے۔رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے انسان کا بلڈ پریشر بھی ہائی ہوسکتا ہے جس وجہ سے کندھوں ہا کمر پر دانوں کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
ایپل سائڈر سرکہ-
اس میں اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے یہ ان انفیکش سے لڑ سکتا ہے جو انفیکش یا الرجی کا سبب بنتے ہیں۔بیکٹریا کی وجہ سے بھی دانے اور مہاسے بن سکتے ہیں۔یہ بیکٹریا سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہم تین چوتھائی پانی میں ایک حصہ ایپل سایڈر کا استعمال کرنا چاہیے۔
ہم مختلیف طریقوں کی مدد سے انفیکش سے لڑسکتے ہیں لیکن انفیکشن بڑھنے کی صورت میں آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے تاکہ مسئلہ مزید بڑھئیں نہ۔ہم مرہم ڈآٹ کی ویب سے ڈاکٹر سے بات کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔