سردی کے موسم کی شدت کو برداشت کرنے کے لیۓ ایسی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو جسم کو گرم رکھ سکے یہی وجہ ہے کہ سردی کے موسم میں لوگ طرح طرح کے کھانے بنا کر کھاتے ہیں ،تاکہ جسم کو وہ طاقت مل سکے جس کی اسے ضرورت ہے۔ ان کھانوں میں گرما گرم مولی کے پراٹھے بھی شامل ہیں جو کہ سردی کے موسم کی ایک خاص ڈش ہے جس کو ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے، جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
مولی کی صحت سے بھرپور خصوصیات
مولی کے پراٹھے جو سردیوں میں صحت مند اور فٹ رہنے کے لیے ضروری ہیں
مولی کے پراٹھے صحت کے لیۓ کس طرح مفید ہیں؟
سردیوں میں مولی کے پراٹھے صحت کے بہت سے فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔
مولی کے پراٹھے نزلہ زکام کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتے ہیں
مولی کے اندر یہ خاصیت موجودہ ہوتی ہے کہ یہ نزلہ زکام کے سبب ہونے والے بلغم کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔ جس سے سانس لینے کے عمل میں آسانی ہوتی ہے اور رات کو سونے سے قبل مولی کھانے سے نہ صرف سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے ،بلکہ گلے اور سینے پر موجود بلغم صاف ہو جاتا ہے۔
مولی کے پراٹھے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں
یہ وٹامن اے ، سی ،ای اور بی 6 سے بھر پور غذا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتی ہے جو کہ دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتی ہے ۔اور اس کا مستقل استعمال انسانی جسم کو سردی برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔
مولی کے پراٹھے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں
اس کے اندر پوٹاشیم موجود ہوتا ہے ۔جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ سردی کے موسم میں مولی کے پراٹھے اور اس سے بنی اشیاء خوب دل بھر کر کھاتے ہیں تاکہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہ سکے۔
مولی کے پراٹھے جلد کی حفاظت کرتے ہیں
سردی کے موسم میں عام طور پر جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے جب کہ مولی کے اندر وٹامن کے ساتھ ساتھ فاسفورس اور زنک بھی موجود ہوتے ہیں جن کا استعمال جلد کو قدرتی نمی فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ سردی کے باعث ہونے والی خارش اور ایکنی سے بھی نجات دلاتی ہے یہ جسم میں سے پانی کی کمی کو بھی دور کرتی ہے اور جلد کو صاف اور چمکدار بناتی ہے۔
ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں
مولی کے پراٹھے فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں ۔ اس وجہ سے یہ ہاضمے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا سلاد میں بھی استعمال ہاضمے کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ ایسے افراد جو قبض کے مسائل کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں ان کے لیۓ بھی مولی کا استعمال ان کے ہاضمے کو درست رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔