توانائی کی کمی آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتی ہے، انسان دن بھرکام کرنے کے بعد خود کو تھکا ہوا محسوس کرتا ہے. جو توانائی کی کمی کی نشانی ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے ہماری کارگردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ جو خوراک ہم دن میں کھاتے ہیں اس سے ہم توانائی کی سطح کا تعین کرسکتے ہیں۔اگرچہ جو خوراک ہم دن بھر کھاتے ہیں اس سے ہمیں توانائی ملتی ہے لیکن کچھ فوڈز ایسی ہوتے جس میں غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں اور وہ ہماری توانائی کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے ہم اپنی سرگرمیاں باخوبی سرانجام دے سکتے ہیں۔
صحت مند طرزِ زندگی اور صحت مند وزن کے لئے متوازن غذا بہت ضروری ہوتی ہے۔ اگر آپ تھوڑا سا بھی کام کرکے تھک جاتے ہیں تو آپ کو ایسی غذا کی ضرورت ہے جس میں ضروری غذائی اجزاء اور منرلز شامل ہوں جو آپ کو توانائی فراہم کریں تاکہ آپ دن بھر چست رہ سکیں اور ہر کام اچھے طریقے سے سرانجام دے سکیں۔کونسی ایسی غذائیں ہیں جن کے استعمال سے جسمانی طاقت بڑھا سکتے ہیں اور توانائی کا ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان غذاؤں کو جاننے کےلئے یہ بلاگ آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
ہمارے جسم میں توانائی کا ذریعہ بننے والی غذائیں
ہم ان فوڈز کا استعمال کرکے اپنے جسم کو توانا تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے جسم میں کسی بیماری یا خون کی کم کی وجہ سے کمزوری ہے تو اس کے لئے ہمیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے، ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ایک فون کال سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یا اس نمبر پر 03111222398ؔ آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
سیب
سیب دنیا کے مقبول پھلوں میں سے ایک ہے، یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ قدرتی مٹھاس اور فائبر ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرنے میں بہت اہم ہوتے ہیں۔ روزانہ سیب کا استعمال ہمیں بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔سیب میں اینٹی اکسیڈنٹ مواد ہوتا ہےجو ہمارے جسم کو زہریلے مادوں سے دور رکھتا ہے۔سیب کا استعمال آپ کو دن بھر توانا اور چست رکھ سکتا ہے۔
کیلا
کیلے میں موجود پوٹاشیم اور وٹامن بی 6 آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ کیلا پروٹین،کاربوہائیڈریٹ ،فاسفورس اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے یہ ہمارے جسم کو فوری طور پر توانائی فراہم کرتا ہے۔ ریشےبنانے والے عناصر پروٹین اور معدنیات کا امتزاج جو اس میں پایا جاتا ہے وہ بہت کم کسی اور پھل میں پایا جاتا ہے۔ جسمانی توانائی کی بحالی اور الیکٹرولائٹس کے باعث کیلے ورزش کرنے والے افراد کے لئے انرجی ڈرنک سے زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔
انڈے
انڈے نہ صرف اطمینان بخش کھانا ہے بلکہ یہ توانائی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ انڈوں کو پروٹین،کیلشیم اور اومیگا3فیٹی ایسڈ کا اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔یہ ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔اس سے جسمانی میٹابولزم کی رفتار تیز ہوتی ہے اور توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔
دہی
دہی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں،دودھ کی نسبت دہی میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔دہی ہماری صحت لیے بہت ضروری ہوتی ہے اگر آپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو روزانہ دہی کا استعمال کریں یہ ہمیں ہائیڈریٹ کرکے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس میں موجود بیکٹیریا ہماری قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔اس سے بہت سی بیماریاں بھی ختم ہوتیں ہیں۔ نظام ہاضمہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔ اس لئے دہی کا استعمال لازمی کریں۔
دلیہ
دلیہ میں فائبر اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ روزانہ ایک کٹوری دلیہ سے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔اس سے ہمارا کولیسٹرول کی کمی ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس میں کیلشیم اور میگنیشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہےجس وجہ سے ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
گری دار میوے
گری دار میوے ایک زبردست ناشتہ ہوسکتا ہے،جن میں موجود غذائی اجزاء ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔زیادہ تر گری دار میوؤں میں بادام، اخروٹ، کاجو، پستہ اور مونگ پھلی شامل ہے۔ خاص طور پر اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور اینٹی اکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے یہ ہمیں توانائی فراہم کرتے ہیں۔گری دار میوؤں میں بہت سے وٹامنز اور غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جیسے آئرن اور وٹامن ای تونائی فراہم کرنے اور تھکاوٹ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔