شادی ایک خوبصورت بندھن ہے۔جس میں بندھ جانے کے بعددولوگ ایک دوسرے کے زندگی بھر کے لئے ساتھی بن جاتے ہیں۔لیکن آج کل طلاق کی شرح اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہرکوئی اس بندھن میں بندھ جانے سے پہلے فکرمنداور پریشان ہوتا ہے۔ہرکوئی اپنی شادی شدہ زندگی پرسکون چاہتا ہے۔لیکن ہماری ہی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہمارے رشتے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
ہم کیسے اپنی شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔اور خوشیوں والی زندگی گزار سکتے ہیںاس کے لئے یہ مضمون پڑھیں۔مزید معلومات کے لئے یہ پڑھیں۔
Table of Content
شادی کو کامیاب بنانے کے طریقے-
ہم کچھ طریقے اپنا کراپنی پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
ایک دوسرے کا اخترام-
باہمی اخترام خوشگوار ازدواجی زندگی کا ستون ہے۔ہم ایک دوسرے کا اخترام کرکے خوش رہ سکتے ہیں۔یہاں تک کہ اگرآپ ناراض بھی ہوں ایک دوسرے سے لیکن اخترام میں رہ کر ظاہر کریں۔ایک دوسرے پر کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالیں۔غصہ پر کنٹرول کریں۔
اپنے ساتھی کا دوسروں سے موازنہ نہ کریں-
کبھی بھی اپنے ساتھی میاں یا بیوی کا دوسرے سے موازنہ نہ کریں۔خاص طور پر سوشل میڈیا انسٹا گرام یا فیس بک کی سٹوریز دیکھ کر۔ضروری نہیں ہوتا کہ جو اپنی بیویوں کو بیرونِ ملک لے جاریے ہیں یا کسی مہنگے رستوران میں کھانا کھا رہے ہیں تو وہ جوڑے بڑے خوش ہیں۔نعض اوقات لوگ تصویر کا ایک رخ دکھاتے ہیں۔اس لیے کبھی بھی دوسرے سے موازنہ کرکے اپنی ازدواجی زندگی نہ خراب کریں۔
شادی کےبعد بھی فٹ رہیں-
میاں بیوی میں جنسی عمل ایک دوسرے کو راحت دیتا ہے۔خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے فٹ رہیںاور اپنا خیال رکھیں۔جب آپ اپنے ساتھی کے سامنے ہوں تو ایسے کپڑے پہنے جو آپ کے ساتھی کو پسند ہوںیہ عمل بہترین ازدواجی زندگی کے لئے اچھا ہے۔یہ بات میاں بیوی دونوں پر لاگو ہوتی ہے۔
شوہر کے لیے وقت نکالیں-
یہ بات سچ ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے بے لوث محبت ہوتی ہے۔لیکن اپنے شریکِ حیات کے لئے وقت نکالنا بھی بہت ضروری ہے۔بہترین زندگی کے لئے اپنے بچوں کو دادا دادی کے پاس چھوڑ کر اپننے لئے وقت نکالیںاور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ہمیشہ یاد رکھیں شوہر اولین ترجیح ہے بعد میں بچے ہیں۔
ایک دوسرے کومعاف کریں-
کوئی بھی انسان فرشتہ نہیں ہوتا۔ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں۔ہر رشتے میں غلطیاں اور غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔اگر میاں بیوی ایک دوسرے کو معاف نہیں کرتے تو وہ شکایات کے بوجھ تلے دب جاتےہیں۔جس وجہ سے ازدواجی رشتہ خراب ہوتا ہے۔
اپنے ساتھی کی عادت نہ بدلیں-
اپنے ساتھی کی عادت بدلنے کی کوشش نہ کریں۔بلکہ ایک دوسرے کی عادتوں کو اپنائیں۔بیوی یہ شکایت نہ کرے کہ میں آپ کی اس چیز سے تنگ ہوں اور نہ ہی شوہر بات بات پر اپنی بیوی کو ٹوکے۔محبت ایک دوسرے کو تبدیل کرنے کا نام نہیں ہے ۔بلکہ اس کو اسی عادتوں کے ساتھ قبول کرنے کا نام ہے۔اس لئے ایک دوسرے کے ساتھ کمپرومائز کریں۔
بڑے الفاظ کا استعمال نہ کریں-
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میاں بیوی کہ لڑائی میں کہ ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر تم ایسی رہی تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا یا میں چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔ایسے بڑے الفاظ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔غصہ آئے تو خاموش رہیں اور ایک دوسرے کو ٹھنڈے دماغ سے سمجھائیں۔
محبت کی زبان بولیں-
ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے بات کریں اور محبت کی زبان بولیں۔جیسے گھر آکر اپنی بیوی کا حال پوچھیں،یا بیوی کے لئے پھول لے جائیں۔بیوی بھی شوہر کے لئے خوبصورت الفاظ بولے اور ان کی مصروفیت کے بارے میں بات کریں۔آپ کا ساتھی جس بات سے خوش ہووہ کریں۔
ہم ان تمام طریقوں کی مدد لے کر اچھی زندگی گزار سکتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو نفسیات کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس کے لئے ماہرِنفسیات سے ملنا ضروری ہے۔ہم یہ کام گھر بیٹھے مرہم ویب سائٹ کی مدد سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بھی لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔