مونچھیں مرد کی شان ہوتی ہیں مگر خواتین کے چہرے پر ان کے اپر لپس پر نکل آنے والے بال ان کی شان اور خوبصورتی گھٹانے کا باعث بن سکتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین ہر تھوڑے دن بعد اپر لپس کے بال صاف کروانے بیوٹی پارلر کے چکر کاٹ رہی ہوتی ہیں
حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے سبب جب کہ بیشتر بیوٹی پارلر بھی بند کر دیۓ گۓ تھے ان حالات میں خواتین کے لیۓ جہاں دیگر مسائل پیدا ہوۓ وہیں اپر لپس صاف نہ کر سکنے کے باعث اکثر خواتین ماسک میں منہ چھپاتی پھریں ۔ اسی وجہ سے آج ہم آپ کو گھر بیٹھے اپر لپس کے بال صاف کرنے کے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ بیوٹی پارلر کی محتاج نہیں رہیں گی
اپر لپس صاف کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
گھریلو ٹوٹکےعام طور پر لوگوں کے عمر بھر کے تجربات کا نچوڑ ہوتے ہیں ایسے ہی لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ان ٹوٹکوں کے استعمال سے نہ صرف اپر لپس پر موجود بال صاف ہو جاتے ہیں بلکہ رفتہ رفتہ ان کی نشو نما کم ہو کر تقریبا ختم بھی ہو جاتے ہیں
دودھ اور ہلدی
ایک پیالی میں ایک چمچ ہلدی اور ایک چاۓ کا چمچ دودھ لے لیں ۔ اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اپنے ہاتھ کی انگلی سے اس پیسٹ کو اپر لپ پر لگا لیں ۔ اس کے بعد تقریبا 20 منٹ سے لے کر آدھے گھنٹے تک کا وقت اس کو خشک ہونے کے لیۓ دیں
اس کےبعد جب یہ اچھی طرح خشک ہو جاۓ تو گیلے ہاتھوں سے بالوں کی نشو نما کے مخالف سمت سے رگڑنا شروع کر دیں ۔ جس سے ایک جانب تو رگڑ کی وجہ سے ہلدی والا آمیزہ اپر لپس سے اترنا شروع کر دۓ گا تو اس کے ساتھ ساتھ اپن لپس بھی اترتے جائيں گے بار بار یہ عمل دہرانے سے ان بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور یہاں بال نکلنا بند ہو جاتا ہے
انڈے کی سفیدی
اس کے استعمال کے لیۓ ایک انڈے کی سفیدی لے لیں اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں آدھا چمچ کارن فلور اور ایک چمچ چینی شامل کر لیں اور اس سب آمیزے کو اچھی طرح سے اس وقت تک مکس کریں کہ اس میں چینی گھل جاۓ
اس کے بعد اس آمیزے کو انگلی سے اپرلپس پر لگا لیں اور اجھي طرح سوکھنے کا وقت دیں ۔ بیس منٹ سے آدھے گھنٹے کے درمیان یہ سوکھ جاۓ گا تو اس کے بعد ہاتھون کو گیلا کر کے اپن لپس کے بالوں کی نشونما کے مخالف سمت سے اس کو رگڑ کر اتار لیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں
براؤن شوگر
دو چمچ براؤن شوگر کو ایک گلاس پانی میں مکس کر لیں اور اس میں چند قطرے لیموں کے رس کے ملا لیں اور ہلکی آنچ پر اس کو پکا لیں یہاں تک کہ یہ گاڑھا ہو جاۓ
اس آمیزے کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں اور اس کے بعد اسکو اپر لپ کے اوپر لگا دیں ۔ ایک منٹ کے بعد کسی کپڑے کو اپر لپس پر پھیلائیں اور چند لمحوں میں اس کو بالوں کے مخالف سمت کی طرف سے کھینچ کر اتار لیں
شہد کے ذریعے
شہد کا استعمال اپر لپس کے بالوں کو صاف کرنےکے لیۓ بالکل ویکس کی طرح ہوتا ہے مگر یہ اس کے مقابلے میں کافی نرمی سے کام کرتی ہے اس وجہ سے وہ افراد جو حساس جلد کے مالک ہوتے ہیں انہیں شہد کا استعمال کرنا چاہیۓ
اس مقصد کے لیۓ ایک چاۓ کا چمچ شہد لے لیں اور اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں اور کس کو مکس کر لیں اور اس کے بعد اس کو اپر لپس پر لگا لیں اور بیس منٹ تک سوکھنےکے لیۓ چھوڑ دیں
اس کے بعد اس کو گیلے کپڑے سے دھیرے دھیرے صاف کر لیں یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور آزمائیں تھوڑے عرصے میں اپر لپس کےبال کافی حد تک کم ہو جائيں گے
دہی ، بیسن اور ہلدی
یہ نسخہ صرف اپر لپس کے بالوں کی صفائی کے لیۓ ہی مفید نہیں ہے بلکہ اس سے چہرے کی رنگت صاف ، جلد کی چمک دمک بحال اور اپر لپس کے بال بھی صاف ہوتے ہیں
اس عمل کے لیۓ دو چاۓ کے چمچ دہی ، دو چمچ بیسن اور آدھا چمچ ہلدی کا لے لیں اور ان کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کو آنکھوں کے سوا پورے چہرے پر لگا لیں اور پندرہ منٹ تک خشک ہونے کے لیۓ چھوڑ دیں ۔
اس کے بعد اس کو رگڑ کر اور مسل کر اتار لیں اس سے چہرے کے ناپسندیہ بال بھی اتر جاتے ہیں اور اپن لپس کے بال بھی صاف ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جلد کو ایک نئی رونق ملتی ہے ۔
اس کو اتارنے کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں
اپر لپس کے حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ
اپر لپس کے اوپر روئیں جیسے بالوں کا نکل آنا کسی پریشانی کی بات نہیں ہے لیکن اگر ان بالوں کی نمو میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آۓ اور اس کے ساتھ ساتھ ماہواری میں بھی بے قاعدگی ہو اور وزن میں اصافہ دیکھنے میں آرہا ہو تو اس صورت میں کسی ماہر اینڈو کرائن ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہو گا
بہترین اینڈو کرائن ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں