Table of Content
سردی کے موسم میں سردی کا لگنا ایک عام سی بات ہے اور جس کا سامنا ہر نارمل انسان کو کرنا پڑتا ہے مگر بعض افراد کو سردی اتنی زيادہ لگتی ہے کہ اس ٹھنڈک کے سبب وہ اپنے روز مرہ کے کام انجام دینے کے قابل بھی نہین رہتے ہیں اور کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں
زیادہ سردی لگنے کی وجوہات
آپ کے ارد گرد کے افراد اگر آپ کو یہ یقین دلا رہے ہیں کہ ٹھنڈک قابل برداشت ہے مگر اس کے باوجود آپ اپنے روز مرہ کے افعال انجام دینے کے قابل نہ ہوں اور موسم کی شدت کے سبب ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ رہے ہوں تو درحقیقت آپ حد سے زيادہ سردی محسوس کرنے کے مسلے سے دوچار ہیں
انسانی دماغ کا ایک حصہ ہائپوتھیلمس جسم کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے کے احساسات کو کنٹرول کرتا ہے یہ حصہ جسم کے تمام حصوں کو بیرونی درجہ حرارت کے مطابق پیغام بھیجتا ہے اور جسم میں گرمی یا ٹھنڈک کے احساسات پیدا کرتا ہے
ہمارا خون جسم کے مختلف حصوں اور جمع شدہ چربی تک پیغام پہنچاتا ہے اور گرمی فراہم کرتا ہے حد سے زيادہ سردی محسوس کرنے کا مطلب ہے کہ جسم کے اس نظام میں کسی حد تک خرابی پیدا ہو رہی ہے
حد سے زيادہ ٹھنڈک کو محسوس کرنے والے افراد کن خطرناک بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
انیمیا
اگر جسم میں خون میں سرخ ذرات کی کمی لاحق ہو اور یہ مقدار مقررہ مقدار سے کم ہو تو اس صورت میں بھی انسان شدید سردی کا شکار ہو سکتا ہے
خون کی کمی بہت سارے دیگر امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے جس کا علاج بہت ضروری ہے اس صورتحال میں گرفتار ہونے کی صورت میں فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہوتا ہے
اینوریکسیا
اس صورت میں انسان غذائي بے اعتدالی کا شکار ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے جسم کی چربی تیزی سے گھلنا شروع ہو جاتی ہے
اس کے علاج کے لیۓ ماہر غذائيت کی رہنمائی کی ضروروت ہوتی ہے جو کہ علامات کی بنیاد پر اس مرض کا علاج کرتے ہیں
ہائپو تھائيرائيڈزم
اگر تھائي رائڈ گلینڈ مناسب مقدار میں تھائي رائڈ نہ بنا رہا ہو تو اس صورت میں بھی انسانی جسم ایسی صورتحال کا شکار ہو سکتا ہے
عام طور پر اس کے علاج کے لیۓ ماہر اینڈو کرائن ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے جس کے مشوروں کی بنیاد پر اس بیماری کا علاج کروایا جا سکتا ہے
ہائپو تھیلمس کی بے اعتدالی
اس صورت میں دماغ ایسے ہارمون پیدا نہیں کر سکتا ہے جو کہ جسم کو گرم ہونے کا بتاۓ
فائبرو مائلگیا
یہ ایک شدید حالت ہوتی ہے جس میں جسم میں شدید درد اور بے چینی بھی سردی کے ساتھ محسوس ہوتی ہے
شدید ٹھنڈ لگنے کی بیماری کی تشخیص
اگر آپ اسی سال اس مسلے سے دو چار ہیں تو اس صورت میں آپ کو ڈاکٹر سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہیۓ جو میڈيکل ہسٹری کو دیکھتے ہوۓ کچھ سوالات پوچھے گا جو اس طرح سے ہو سکتے ہیں
کیا یہ صورتحال اس سے پہلے بھی تھی
کیا آپ کچھ خاص ادویات کا استعمال کر رہے ہیں
کب سے زيادہ ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے
کیا ٹھنڈ کے علاوہ بھی کچھ علامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
کیا بھوک ٹھیک لگ رہی ہے
اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کچھ میڈيکل ٹیسٹ بھی دے سکتا ہے جن کی بنا پر وہ فیصلہ کرسکتا ہے
بیماری کا علاج
یہ بزات خود کوئي بیماری نہیں ہے بلکہ دوسری بیماریوں کے سبب ہو سکتی ہے اس وجہ سے اس کے علاج کے لیۓ ان وجوہات کا علاج ضروری ہے جو کہ اس کا سبب بن رہی ہوتی ہیں
انیمیا کی صورت میں ڈاکٹر ایسے سپلیمنٹ تجویز کریں گے جو فولاد پر مشتمل ہوتے ہیں اور خون میں سرخ ذرات کو بڑھانےکا باعث بن سکتے ہیں
اینوریکسیا کا علاج ایک طویل علاج ہوتا ہے جس کے لیے ادویات کے کئي کورسز کرنے ہوتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ماہر غذائیت اور ماہر نفسیات کی مدد بھی درکار ہوتی ہے جو طرز زندگی میں تبدیلی کے ساتھ اس بیماری کا علاج کرتے ہیں
ہائپو تھائيریڈزم کے علاج کے لیۓ بھی ڈاکٹر ایسے مصنوعی تیار شدہ ہارمون تجویز کرتے ہیں جو کہ جسم میں تھائي رائڈ کی شرح کو کنٹرول کرتے ہیں
اس کے علاوہ ہائپو تھیلزم کے علاج کے لیۓ شعاعوں اور لیزر ٹریٹمنٹ کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے
شدید ٹھنڈ کی صورت میں کیۓ جانے والے اقدامات
اگر آپ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کو عام حالات سے زيادہ سردی لگ رہی ہے تو اس کے لیۓ سب سے پہلے خود کو گرم کرنے کی کوشش کریں اس کے لیۓ مناسب گرم کپڑے پہنیں اس کے ساتھ ساتھ اگر یہ صورتحال برقرار رہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کی ہدایات کی روشنی میں عمل کریں