دھوپ سے جہاں ہم وٹامن ڈی کی صورت میں فوائدحاصل کرتے ہیں،وہاں اس کے نقصان بھی ہیں۔سورج کی روشنی نہ صرف ہماری جلد کے لئےخطرناک ہےوہاں یہ ہمارے بالوں کو بھی خراب کرتی ہے۔گرمیوں کے موسم میں تو ہمیں دھوپ سے واسطہ زیادہ پڑتا ہے کیونکہ سورج کی روشنی وہاں بھی موجود ہوتی ہے جہاں سردیوں میں اس کا پہنچنا مشکل ہوتا پے۔
دھوپ ہماری جلد کے لئے کیسےنقصان دہ ہے اور یہ کیسے ہماری رنگت میں تبدیلی کرتی ہے،اگرآپ بدلی رنگت کوپھر ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
Table of Content
سن ٹین کیا ہے؟-
یہ وہ حالت ہے جس میں سورج کی روشنی کی وجہ سے جلد کی رنگت میں تبدیلی آتی ہے۔دھوپ کی وجہ سے جلد کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے،کچھ لوگوں کی جلد اتنی حساس ہوتی ہے کہ وہ جل جاتی ہے۔ان کی جلد کھردری اور سیاہ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔گرمیوں کے موسم میں وہ حصہ جوڈھکا ہوا نہ ہو وہ جھلس جاتا ہےیارنگت کالی ہوجاتی ہے۔۔ان میں ہاتھ پاوؑں اور چہرہ شامل ہے۔
اس لئے زیادہ دھوپ میں جانے سے بچنا چاہیے۔تاکہ ہم مزید مسائل سے بچ سکیں۔
سورج کی روشنی کے نقصان-
دھوپ نہ صرف ہماری جلد کو خراب کرتی ہے بلکہ یہ اور بھی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔جہاں سورج کی روزشنی ہمیں میلانین اور وٹامن ڈی فراہم کرتی ہے وہاں اس کی وجہ سے جلد جلتی بھی ہے اور اس کی وجہ سے کینسر کاخطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔سورج کی الٹروایلٹ شعاعیں ہماری جلد کی صحت کو بہت نقصان دیتی ہے۔
دھوپ کی وجہ سے ہونے والے مسائل-
سورج کی روشنی کیسے ہماری جلد خراب کرتی ہے،اور اس کا علاج مندرجہ ذیل ہیں؛
ٹپ 1-
اس ٹپ میں
مسور کی دال-
ایلو ویرا جیل-
ٹماٹر کا جوس-
شامل ہے،یہ تینوں اجزا ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہیں۔جبکہ مسور کی دال ٹماٹر کا جوس سن ٹین کو دور کرنے میں ہماری مدد فراہم کرتا ہے۔ایلوویرا جیل ہماری سکن کو نمی بخشتی ہے۔بھگی ہوئی دال کی مدد سے اس میں ٹماٹر کا جوس شامل کرکے پیک بنائیں اس میں جیل بھی شامل کریں۔اس کو 3 منٹ تک اپنے چہرے پر لگائیں۔اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی کی مدد سے دھو لیں۔
ٹماٹر او کونسے فائدے دیتا ہے جلد کو اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
ٹپ 2-
اس ٹپ میں
دہی-
ٹماٹر کا رس-
شامل ہیں۔ٹماٹرکے جوس میں موجود سائٹرک ایسڈ قدرتی طور پر ٹین ریمور ہے۔یہ جلد کے سیاہ دھبوں کی رنگت کوکودور کرتا ہے۔جلد کو نمی اور نرمی دیتا ہے۔دہی میں ٹماٹر کا جوس شامل کریں اور اپنے چہرے پر لگائیں اور اس پیک کو 1 گھنٹہ لگائیں۔اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ٹپ 3-
اس ٹپ میں
بیسن-
ہلدی-
دودھ-
عرق گلاب-
شامل ہیں۔اگر آپ اپنی جلد میں سے مردہ خلیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیںاور سن ٹین سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ پیک آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔آپ بیسن میں ایک چٹکی ہلدی شامل کرکے اس میں دودھ اور عرق گلاب شامل کرکے ایک پیک بنائیں۔ہلدی میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے مفید ہے۔
اس ماسک کو اپنے چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگائیںاور خشک ہونے پر پانی سے گیلا کرکے اس پر مساج کریں۔بعد میں آپ پانی سے دھو لیں۔
ٹپ 4-
اس ٹپ میں
گرین ٹی-
شامل ہے۔گرین ٹی اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔یہ جلد پر داغوں کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔یہ سکن ٹین کے لئے مفید ہے۔ایک گرم کپ پانی میں گرین ٹی بیگ کو بھگوئیںاور ٹھنڈا ہونے پرآپ اسے روئی کی مدد سے اپنی جلد پر لگائیں۔اس کو 10 منٹ تک لگا رہنے دیں بعد میں نارمل درجہ حرارت کے پانی سے دھو لیں۔
ٹپ 5-
اس ٹپ میں
لیموں کا رس-
شوگر-
شامل ہیں۔چینی ہماری جلد پر اسکرب کا کام کرتی ہے۔اس کی مدد سے ہم سکن کی صفائی بھی کرسکتے ہیں۔لیموں میں سائٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔جو بلیچ کی صورت میں کام کرتا ہے۔اور اس کے علاوہ یہ مردہ خلیات کو ختم کرتی ہے۔لیموں کے رس میں چینی کو شامل کریں۔متاثرہ حصے پر 2 سے 3 منٹ مساج کریں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ٹپ 6-
اس ٹپ میں
آئس کیوبز-
شامل ہیں۔یہ جلد کی جلن کو کم کرکے ہماری سکن کو راحت دیتی ہے۔آپ آئس کیبوبز کا استعمال روزانہ کریں تاکہ آپ سکن برن سے بچ سکیں۔
ٹپ 7-
دہی اور شہد-
شہد ہماری جلد کو ملائم اور نرم کرتا ہے۔اس کے علاوہ دہی میں اینٹی ٹینگ خصوصیات موجود ہوتیں ہیں۔آپ ان دونوں چیزوں کو ملائیں۔اور اپنی جلد پر 20 منٹ تک لگائیں اس کے بعد آپ پانی سے دھو لیں۔
سن ٹین سے کیسے بچاجائے؟-
دھوپ میں جانے سے پہلے سن اسکرین لوشن کا استعمال کریں۔
باہر نکلنے سے پہلے آپ اپنے چہرے کو اسکارف سے ڈھانپ لیں۔
رات کوسونے سے پہلے اپنی جلد کو نمی بخشیں۔
پانی کا استعمال بھی زیادہ کریں۔ہوسکے تو دھوپ سے بچنے کے لئے دستانے پہنیں۔
بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے مندرجہ بالا ٹپس کا استعمال لازمی کریں۔
گرمیوں کے موسم میں سن ٹین کا مسئلہ عام ہے۔لیکن کچھ لوگوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے،اگرآپ کسی قسم کے انفیکش میں مبتلا ہیں توآپ مرہم ڈاٹ پی کے سے گھر بیٹھےڈاکٹر سے مشورہ لیں تاکہ آپ کو سورج کی روشنی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔