سفید چینی نقصان دہ ہے اور اس بات سے سبی واقف ہیں۔ لیکن یہ آج کے دور میں تقرہبا سب ہی کی خوراک کا ایک جز لا ینفق بن چکی ہے۔ ہمارے کھانے پینے کی کئی ایک مصنوعات ایسی ہیں جن میں سفید چینی کی وافر مقدار شامل کی جاتی ہے اور ہم انجانے میں اس نقصان دہ جز کا استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کیچپ، بازاری چٹنیوں اور ڈبہ بند غذائوں کی تیاری میں چینی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے؟
آئیے جانتے ہیں کہ سفید چینی کو سفید زہر کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے نقصانات کیا ہیں اور اس سے بچنا کیوں اہم ہے؟
Table of Content
موٹاپے کا باعث
دینا بھر میں موٹاپے کوبا پھیلتی جا رہی ہے اور سفید چینی اور اس سے بنے مشروبات اس کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ان مصنوعات میں شامل شکر کو فروکٹوز کہا جاتا ہے۔ فروکٹوز کا استعمال بھوک کو بڑھا دہتا ہے۔ اسی شکر کا استعمال لیپٹن ہارمون کی حساسیت کم کر دیتا ہے۔ لیپٹن وہ ہارمون ہے جو آپ کے دماغ کو پیٹ بھر جانے کا سھنل بھیجتا ہے۔ اس کی حساسیت کم ہونے کا مطلب یہ پے کہ آپ کا پیٹ بھر جانے کے باوجود آپ کا جسم دماغ کو یہ سگنل بھیجنے کے قابل نہیں رہتا۔
یہ زیادہ کھانا کھانے کی وجہ بنتا ہے اور نتیجے کے طور پر آپ کے وزن میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ چینی اور اس سے بنے مشروبات پیٹ اور کمر کے گرد چربی کی تہہ بنانے کا عمل تیز کر دیتے ہیں جو کہ ذیابیطس اور بلڈپریشر کی بڑی وجہ ہے۔
دل کی بیماری
سفید چینی کا زیادہ استعمال بہت سی بیماریوں کی وجہ ہے جن میں دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔ دل کی بیماری دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ چینی کا استعمال دراصل ان تمام خطرات کو بڑھا دیتا ہے جو کہ دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ان میں موٹاپا، زیابیطس اور ٹرائی گلیسرائڈز میں اضافہ شامل ہیں۔
جلد کے مسائل
سفید چینی اور اس سے بنی مصنوعات ایکنی کی وجہ بھی بنتی ہیں۔ اس کے استعمال کی وجہ سے جسم میں انسولین کی مقدار، انڈروجنز، جلد پر چکناہٹ اور سوزش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ تمام عوامل جلد پر ایکنی کا باعث بنتے ہیں۔اگر آپ چینی کا استعمال روک دیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ایکنی کے مسائل بھی کم ہوتے چلے جائیں گے۔
جلد کے ماہر امراض سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔
کینسر کی وجہ
چینی کا زیادہ استعمال بہت سی اقسام کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے۔ دراصل چینی کا استعمال ان تمام عوامل کا باعث بنتا ہے جو کہ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ان میں موٹاپا، جسم میں سوزش اور انسولین کی حساسیت میں کمی شامل ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چینی کا استعمال خوراک کی نالی، چھوٹی آنت اور پھیپھڑوں کی جھلی کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ کنیسر کے علاج کے ماہرین سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم کا ویب سائٹ ک ااستعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ چینی کا استعمال ڈپریشن،جگر کی بیماریوں اور بڑھاپے کے عمل کو تیز کرنے کا سبب بھی ہے۔ اگر آپ ان تمام بیماریوں اور پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہین تو آج ہی سے سفید چینی کا استعمال ختم کر دیجیئے اور اس کے جگہ قدرتی مصنوعات کا استعمال کیجیئے۔