آملہ آپ کے بالوں کے علاوہ آپ کی جلد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ یہ نہیں جانتے ہیں کہ یہ جلد کے لئے بھی مفید ہے تو آپ یہ جان کر اس سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ جس طرح اس کا پیسٹ بالوں کے لئے اچھے طریقے سے کام کرتا ہے اسی طرح آملہ کا جوس بھی جلد کے لئے بہت سے فوائد رکھتا ہے۔
اس کو بہت سی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس کو دوائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم یہاں پر اس کے حیرت انگیز فوائد کی بات کریں گے اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو آپ میرے ساتھ اس بلاگ پر رہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ کی جلد پر کسی قسم کی الرجی ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
آملہ کے فوائد جلد کے لئے
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کے اندر کونسے فوائد پائے جاتے ہیں اور کونسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو آپ کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
بڑھاپے کا مقابلہ کرتا ہے
دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہونگے جو جوان رہنا پسند کرتے ہو نگے۔ لیکن جوان رہنا اتنا آسان نہیں اس کے لئے ہمیں محنت کرنی ہوگی اور ایسی چیزوں کا استعمال کرنا ہوگا جو ہمیں دلکش نظر آنے میں ہماری مدد کر سکیں۔ متوازن غذا بھی ہماری بہت مدد کرتی ہے۔
آملہ کا جوس اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ ہمارے بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ جھریوں اور باریک لکیروں کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے اور داغ دھبوں کو کم کرنے میں ہمارے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ قدرتی چمک کو بحال کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامنز کولیجن کی مقدار کو بڑھانے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کی جلد ہموار اور جوان رہ سکے گی۔
رنگت کو نکھارتا ہے
آملہ میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار آپ کی جلد کو نکھارنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔ یہ آپ کی جلد کو ٹائیٹ کرنے میں مدد کرتی ہے۔ آپ اس کی مدد سے اپنی جلد میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کے لئے آپ یہ طریقہ اپنا سکتے ہیں۔
۔1 ایک چمچ آملہ کا پاوڈر لیں اس میں آپ گرم پانی ملا کر اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگا لیں۔ اس میں ہلدی کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔
۔2 اس کو پھر 3 یا 5 منٹ کے بعد دھو لیں۔
۔3 اس کے علاوہ اس کے جوس کا استعمال شہد ڈال کر بھی آپ کر سکتے ہیں۔
جلد کو صاف کرتا ہے
آملہ کا جوس آپ کے جلد سے مردہ خلیوں کو ہٹا کر جلد کو صاف کرتا ہے۔ اپنی جلد کو صاف رکھنے کے لئے روزمرہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں آملہ کے جوس کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آپ اس کا رس بھی اپنے چہرے پر لگا سکتی ہیں۔ اس سے آپ کی جلد صاف ہوگی۔
آملہ کے فوائد بالوں کے لئے
جس طرح ہم جلد کے لئے آملہ سے فوائد حاصل کرتے ہیں اسی طرح ہم بالوں کے لئے بھی فوائد اٹھا سکتے ہیں۔
بالوں کے کناروں کی مضبوطی
اگر آپ مضبوط اور چمکدار بالوں کے کنارے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آملہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ ضروری فیٹی ایسڈ کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ جو بالوں اور جڑوں کی پرورش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ کے رس میں آپ لیموں کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کو 20 سے 30 منٹ کے لئے اپنے بالوں پر چھوڑ دیں۔ پھر کمال دیکھیں۔
سفید ہونے سے بچائے
جس طرح جلد کی عمر بھی زیادہ ہو جانے کی وجہ سے اس پر جھریاں آجاتی ہیں اسی طرح بالوں کی عمر زیادہ ہو جانے پر یہ سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے بالوں کو بوڑھا ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ آپ کو اس تیل سے باقاعدگی سے مالش کرنی چاہیے۔ آپ آملہ کو ناریل یا تل کے تیل میں کچھ دیر کے لئے بگھو کر اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
خشکی کا خاتمہ
بالوں میں خشکی کا ہو جانا سردیوں کے موسم میں بہت عام ہوتا ہے۔ اگر آپ اس پریشانی میں مبتلا ہیں تو آپ کو اس سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔ آپ آملہ کی مدد سے اپنے بالوں میں سے خشکی کو ختم کر سکتے ہیں۔
بالوں کے مسائل
ہمیں بالوں کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیسے بالوں کا پتلہ ہونا ،بالوں کا گرنا اور بالوں کا ٹوٹنا شامل ہے۔ اگر آپ کو ان پریشانیوں کا سامنا ہے تو آپ آملہ کا استعمال لازمی کریں۔ اگر آپ اس کا رس مہندی میں ملا کر استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے بہت مفید ہوگا۔ اس کا رس آپ کے لئے کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ خشک اور کھردرے بالوں کا بھی علاج کرتا ہے۔