چاۓ پاکستانیوں کا پانی کے بعد سب سے زيادہ پسندیدہ مشروب ہے ۔ لوگ یہ کیوں پیتے ہیں اس کا ہر فرد کے پاس الگ جواز ہو گا۔ کچھ لوگ اس کے نشے کے عادی ہوتے ہیں اس وجہ سے ہر صبح اس کو پینا پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ اس طرح وہ تازہ دم ہو جاتے ہیں۔
مگر ایسے افراد کم ہی ہوں گے جو چاۓ اس وجہ سے پیتے ہیں کہ وہ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکیں۔ وزن کم کرنے کی جب بھی بات کی جاۓ لوگوں کا خیال ڈائٹنگ اور ایکسرسائز کی طرف جاتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ مختلف قسم کی چاۓ پی کر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
چاۓ کا ایک کپ وزن کم تو کر سکتا ہے ۔مگر وزن میں تیزی سے کمی کے لیۓ ماہر غذائيت کی ہدایات کی روشنی میں ڈائٹ پلان بنانا چاہیۓ آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
مختلف اقسام کی چاۓ
سبز چاۓ
سبز چاۓ جس کو قہوہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں ایک خاص قسم کے پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ خوشبو کے لیۓ اس میں سبز الائچی بھی شامل کی جا سکتی ہے۔ جو کہ اس کے اثرات کو مزید بڑھا دیتی ہے اور چند قطرے لیموں کے شامل کر کے اس کو مزيد بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
دن بھر میں ایک کپ قہوہ پینے والے ساٹھ افراد پر جب اس حوالے سے ریسرچ کی گئی۔ تو یہ بات سامنے آئی ،کہ بارہ ہفتوں یعنی تین ماہ میں صرف ایک کپ چاۓ سے ان افراد کے وزن میں 3۔3 کلو گرام وزن میں کمی دیکھنے میں آئی۔
قہوہ جسم کے میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے۔ جس سے چربی پگھلتی ہے اور وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتی ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یاد رہے کہ وزں کم کرنے کے لیۓ اس میں چینی کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیئے۔
لیمن گراس
اس چاۓ کو چائنیز قہوہ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک بوٹی سے بنایا جاتا ہے۔ یہ قہوہ ہلکے پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کو لیمن گراس کہتے ہیں۔ یہ خون میں سے چینی کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ لیمن گراس وزن کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کی تیاری کا طریقہ بھی سبز قہوے ہی کی طرح ہوتا ہے۔ جس میں بھی سبز الائچی اور لیموں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
کالی چاۓ
اگر آپ وزن کم کرنے کے لیۓ کالی چاۓ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس میں دودھ اور چینی کا استعمال بالکل نہ کریں ۔ یہ اپنے فوائد کے حساب سے دنیا کا پسندیدہ ترین مشروب قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے اندر ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو خون اور بافتوں میں جذب ہو کر اس میں سے چکنائی کا خاتمہ کرتے ہیں۔ جس سے وزن میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔
سفید قہوہ
یہ چاۓ اثرات کے اعتبار سے سبز قہوے کی طرح ہی ہوتی ہے۔ اسے کیمیلیا سائنس نامی جڑی بوٹی کی کلیوں سے بنایا جاتا ہے۔پھول کی پتیوں کو سورج کی روشنی میں اس احتیاط کے ساتھ خشک کیا جاتا ہے۔ جب تک کہ وہ ہلکے سنہرے رنگ میں تبدیل نہ ہو جائيں۔ یہ ہلکے سنہری رنگ کی ہوتی ہے۔ یہ جسم کے میٹا بولزم کو تیز کرتی ہے اور چکنائی کو پگھلا کر وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔