Table of Content
سردیوں میں گڑ اور بھنے چنے کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں مزیدار پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیا جاتا ہے وہاں گڑ اوربھنےچنےکا استعمال بھی لازمی کیا جاتا ہے
سردیوں میں گڑ اوربھنے چنے جہاں سردی کے اثرات سے بچاتے ہیں وہاں یہ صحت کے لیے بھی کافی مفید ہیں سردی کی شدت کو کم کرنے کے علاوہ سردی میں ہونے والی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں
سردیوں میں گڑ کے فوائد
گنے سے بنا یہ گڑ تاثیر کے لحاظ سے گرم اور افادیت سے بھرپور ہوتا ہےماہرین کے مطابق گڑ پروسس شدہ سفید چینی سے سوگنا بہتر میٹھا ہے گڑ میں کیلشیم اور فاسفورس ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور سر درد سے نجات دلاتا ہے
اسکے علاوہ گڑ خون کو صاف کرتا ہے جلد کو چمکدار بناتا ہے اوررنگت کونکھارتا ہے اور وزن بھی کم کرتا ہے گڑ معدے اور ہاضمے کے لیے مفید ہے
سردیوں میں بھنےچنے کے فوائد
چنے کا تعلق دالوں کے خاندان سے ہے یہ ذیابیطس ہائی بلڈپریشر اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ جلد بال اور ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہیں
بھنے چنے کے طبی اورغذائی افادیت
بھنے چنے افادیت سے بھرپور ہوتے ہیں یہ ذیابیطس سے بچاؤکے لیے مفید ہیں چنوں میں حل ہوجانے والا فائبراور کم مقدار میں گلائیمک پایا جاتا ہے جو خون میں موجود شکر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے
بھنے چنے دل کی صحت کے لیے بہترین ہے اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جو فالج اور دل کے دورے سے بچاتا ہے اسکے علاوہ چنوں کو غذا میں شامل کرنے سےخون میں موجود کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کم ہوتا ہے
گڑ اور بھنے چنے پروٹین حاصل کرنے کا زریعہ
چنے سے وافرمقدار میں پروٹین حاصل ہرتی ہے بھنے چنے ہڈیوں کے لیے مفید ہیں بھنے چنوں میں فاسفورس میگنیشیم آئرن زنگ اور نمک پایاجاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے مفید ہے چنوں میں موجود نمکیات ہڈیوں کی ڈینسٹی کوبہتر بناتے ہیں
بلڈپریشر کم کرتا ہے چنوں میں یہ خاصیت موجود ہوتی ہے کہ یہ بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اسے غذا میں شامل کرنے سےبلڈپریشر سے بچا جاسکتا ہے یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں بھنے چنے روزانہ کھانے سے بینائی تیزہوتی ہے بھنے چنے وٹامن اے سی اور وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے
گڑ اور بھنے چنے کو ساتھ ملا کر کھانے کے فوائد
سردیوں میں گڑ اور بھنے جنے کے ساتھ ملا کر کھانے سے بےشمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں ہر انسان کا 3سے 4 کلو وزن بڑھتا ہے بھنے چنے تیزی سے وزن کو کرتے ہیں اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور پروٹین اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے
غذائی ماہرین کے مطابق سردیوں میں ڈائیٹ پلان کرنے والے اور وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو چائیے کے ایک وقت کا کھانا ترک کر کے اپنی روٹین کی غذا میں گڑ اور بھنے ہوئے چنوں کو شامل کرلیں
اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ گڑ اور بھنے چنےغذائیت بھی فراہم کرتے ہےغذائی ماہرین کے مطابق بھنے چنوں کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہے
بھنے چنےمیں پلانٹ بیسڈ پروٹین موجود ہوتا ہے پودوں سے حاصل کی جانے والی پروٹین ڈائٹری فائبراور کاربوہائیڈریٹ بھی پائے جاتے ہیں چنے اینٹی اکسیڈینٹس اور نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ان مین امو بھی بہت سے وٹامنز بھی بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن اے بی 6 اور بی12 سرفہرست ہیں
غذائی ماہرین کے مطابق گڑ اور چنے کوملا کر کھانے سے پیٹ کے بے شمارمسائل سے نجات مل سکتی ہے گیس اور پیٹ درد کے لیے مفید ہے اور ہاضمے کی خرابی کو دورکرتا ہے
بھنے چنے مردوں کے لیے مفید
بھنا ہوا چنے مردوں کی صحت سے متعلق بہت سے مسائل کو ختم کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے بھنے ہوئے چنے کو گڑ کے ساتھ کھانے سے نہ صرف صحت برقرار رہتی ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوتا ہے چنوں کو دودھ کے ساتھ ملاکر کھانے سے سپرم کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے
ایسے مسائل کے شکار افراد کے لیے یہ بہت مفید ہے بھنے چنے کو شہد کے ساتھ کھانے سے نامردی بھی ختم ہوجاتی ہے بھنے ہوئے چنےکو کھانے سے جذام بھی ختم ہوجاتا ہے اور یہ پیشاب میں ہونے والی جلن اورانفیکشن کو ختم کرتا ہے
سردیوں میں گڑ اور بھنے چنے قوت مدافعت کوبڑھاتے ہیں
اکثر قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں گڑ اور چنے قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں روزانہ 50 گرام بھنے ہوئے چنوں کوگڑ کے ساتھ کھانا نزلہ زکام اور کھانسی کو ختم کرتا ہے گڑ اور بھنے ہوئے چنے دانتوں کے لیے مفید ہے ان میں موجود کیلشیم اور فاسفورس دانتوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے
گڑ اوربھنے چنے حیض والی خواتین کے لیےمفید
گڑ اور چنے کا استعمال حیض والی خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہے آئرن اور پروٹین دونوں ہی جسم کے لیے مفید ہیں خواتین جن کوماہواری سے پہلے موڈ میں تبدیلی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھیں ان کامساوی مقدار میں استعمال کرنا چائیے کیونکہ یہ اینڈفیز کے اخراج میں مدد کرتا ہے اور جسم کو سکون پہنچاتا ہے