گردوں کا فیل ہونا ایک خطرناک بیماری ہے کیوںکہ ایک صحت مند گردہ انسانی جسم میں بہت سارے اہم افعال انجام دیتا ہے۔ یہ جسم کے تمام افعال کو ایک توازن میں رکھتا ہےیہ جسم سے زہریلے مادے اور فاضل پانی خارج کرتا ہے ۔اس کے علاوہ نۓ سرخ خلیات کی تیاری اور جسم کے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور اگر گردے یہ تمام کام انجام دینے میں کامیاب نہ ہوں تو اس سے مراد لی جاتی ہے کہ گردے فیل ہو گۓ ہیں۔
دوسرے لفظوں میں کہا جا سکتا ہے کہ گردے 85 سے 90 فی صد تک کام انجام دینے سے قاصر ہو چکے ہیں، یا پھر گردے اپنے افعال اس حد تک انجام دینے کے قابل نہیں ۔رہے جو کہ انسانی زندگی کے لیۓ ضروری ہیں
یہ ایک ناقابل علاج مرض ہے لیکن اس کا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ اس مرض میں مبتلا افراد موت کا انتظار شروع کر دیں ۔بلکہ اس بیماری کی ساتھ ۔بھی اچھی غذا اور بہترین علاج کے ذریعے انسان اپنے روز مرہ کے کام آسانی سے انجام دے سکتا ہے
گردوں کے فیل ہونے کی وجوہات
گردوں کے فیل ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بیرونی چوٹ کا لگنا ، ذيابطیس ، ہائی بلڈ پریشر، پتھری اور دیگر وراثتی بیماریاں شامل ہیں یاد .رکھیں گردوں کا فیل ہونا راتوں رات نہیں ہوتا ہے, بلکہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ سست ہو جاتے ہیں اور آخر کار مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں مگر گردوں کے فیل ہونے کا ایک خطرناک پہلو یہ بھی ہے کہ ابتدائی طور پر اس بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ہے , اس کی علامات اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب کہ گردے اپنا کام کرنا چھوڑ چکے ہوتے ہیں. اس وجہ سےاپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق باقاعدگی سے گردوں کی جانچ کروانا ضروری ہے
علامات
صحت مند گردوں کا کام جسم میں سے زہریلے مادوں کا اخراج ہے لیکن اگر گردے اپنا کام ٹھیک سے انجام نہیں دیتے, تو اس صورت میں یہ زہریلے مادے جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں. جس کے سبب جسم بیمار ہو جاتاہے اور مختلف علامات ظاہر کرتا ہے. جن میں سے کچھ یہ ہیں
متلی ، سونے مین دشواری ،بھوک کا نہ لگنا ، کمزوری ، تھکن ، خارش ، وزن کا کم ہونا ، پٹھوں میں اینٹھن ،پیروں کا سوج جانا ، اور خون کی کمی شامل ہیں
گردوں کے فیل ہونے کا علاج
گردے کے فیل ہونے کے دو علاج ہیں
ڈائلیسس
اس طریقہ علاج میں ناکارہ گردوں کا کام یعنی زہریلے مادوں کا اخراج مشین کے ذریعے کیا جاتا ہے .اس صورت میں جب خون صاف ہو جاتا ہے تو گردے کی خرابی کی علامات میں بہتری دیکھنے میں آتی ہے. ہفتے میں ڈائلیسس کروانے کی تعداد کا تعین ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کیا جانا چاہیۓ
ٹرانسپلانٹ
انسانی جسم میں دو گردے ہوتے ہیں اگر دونوں گردے کام نہ کر رہے ہوں, تو اس صورت میں کسی ڈونر سے لے کر ایک گردہ خراب گردے کی جگہ لگایا جا سکتا ہے .یہ عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے جس کے بعد صحیح گردہ خراب گردے کی جگہ لے لیتا ہے
متاثرہ مریضوں کے لیۓ غذا
اس بیماری میں مبتلا افراد کو پانی کا استعمال کم کرنا چاہیے .کیوں کہ گردے پانی کو جسم سے خارج نہیں کر رہے ہوتے اس وجہ سے یہ پانی جسم کے دیگر حصوں کو خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ نمک سے پرہیز کرنا ضروری ہے .اس کے ساتھ ساتھ باقی غذا کا تعین ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کریں کیوں کہ اس بیماری کے لیے پرہیز سب سےبڑا علاج قرار دیا جاتا
گردوں کی بیماری کے حوالے سے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کر کے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کریں