اکثریہ خیال کیا جاتا ہے کہ جھریوں کا تعلق عمر کے ساتھ ہے، یہ غلط خیال ہےجھریاں نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتی ہیں بلکہ بہت زیادہ کیمیکلز کے استعمال اور تجربات سے بھی چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے چہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہیں خاص کر ہمارے جسم کے ان حصوں پر جو سورج کے سامنے زیادہ رہتے ہیں جس میں ہاتھ، پاؤں اور گردن وغیرہ شامل ہیں۔
چہرے پر بننے والی جھریوں کے عوامل
زیادہ تر جھریاں40سے 50 سال کے درمیان ہوتی ہیں کیونکہ تب جلد ڈھیلی ہوجاتی ہے اور اس میں نمی ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ جینیاتی طور پر بھی جھریوں نمودار ہوتی ہیں۔ لیکن یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ سورج کی روشنی ہماری جلد پر جھریوں کا سبب بنتی ہے اس کے علاوہ تمباکو نوشی بھی جھریوں کا سبب بنتی ہیں۔
ہم گھر میں مختلف طریقوں سے جھریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں، وہ کونسے طریقے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوئی مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے بات بھی کرسکتے ہیں۔
جھریوں کا آسان گھریلو علاج
بہت سے لوگ آنکھوں کے نیچے جھریوں کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے کے لیے گھریلو علاج کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ مختلف گھریلو علاج، جیسے کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنا یا کیلے کا چہرے پر ماسک لگانا، کئی سالوں سے مقبول ہیں، لیکن اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے بہت کم سائنسی ثبوت موجود ہیں مگر یہ طریقے کار آمد ہوسکتے ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ سبز چائے اور انار جیسی غذاؤں میں ایک کیمیائی مرکب پولیفینول جھریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے اور وٹامن سی کریم کا استعمال جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
کیلے کا ماسک
کیلا ہماری جلد کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے، اس میں قدرتی تیل اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو ہماری جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جلد کے ماہرین بھی کیلے کے پیسٹ کو چہرے پر لگانےکی تجویز کرتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
ایک کیلے کا چوتھائی حصہ لیں اس کو ہموار پیسٹ بنا لیں، اس کی پتلی تہہ اپنے چہرے پر لگائیں اور بعد میں نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس پیسٹ کو 15سے 20 منٹ تک چہرے پر لگائیں۔
زیتون کا تیل
یہ تیل جلد کے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے، یہ تیل جلد پر زیادہ جھریاں پیدا کرنے سے بچاتا ہے۔ زیتون کے تیل میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو جلد میں کولیجن کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ
آپ زیتون کے تیل کو سلاد میں یا کھانے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنی جلد پر لگانا چاہتے ہیں تو آپ رات کو لگا کر سو سکتے ہیں۔
وٹامن سی
وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ سمجھا جاتا ہے، جو جلد میں کولیجن پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر بہت ساری سبزیوں اور پھلوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی سورج کی روشنی کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان اور جھریاں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم ان چیزوں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں جن میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ ہم وٹامن سی سیرم کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
پروبائیوٹکس اور دہی
سکن کے متعلق کی جانے والی تحقیقوں سے معلوم ہوا ہے کہ پروبائیوٹکس کا استعمال جو دہی میں پایا جاتا ہے اس کے استعمال سے جلد کی صحت کو فروغ مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ناپسندیدہ جھریاں بھی کم ہوتی ہیں۔ پروبائیوٹکس سورج کی روشنی کے نقصان دہ اثرات سے بھی حفاظت کرتا ہے۔
ریشم کا تکیہ
ریشم کا تکیہ جھریاں کم کرنے کے لئے بہترین ہے یہ جھریوں کی ظاہری شکل روکنے اور کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لئے اس تکیے کا استعمال کریں۔
کیا مساج کے ذریعے چہرے کی جھریاں کم ہوسکتی ہیں؟
بہت سے لوگ چہرے کی جھریاں کو روکنے اور کم کرنے کے لئے مساج کا رخ کی طرف آتے ہیں حقیقت میں ہینڈ ہیلڈ فیشل مساج ڈیوائس کا استعمال پروٹین بڑھا کر جھریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے جو جلد کو ہموار بھی رکھتا ہے آپ کی انگلیوں سے کی جانے والی روزانہ 3 سے5منٹ کے لئے چہرے کی مالش جلد پر وہی اثرات دے سکتی ہے جو اس مشین سے ملتی ہے یہ تناؤ کو بھی کم کر سکتا ہے۔