اومی کرون بھی کرونا وائرس کی ہی اگلی نسل ہے جو اب یہ بھی کرونا وائرس کی طرح مشہور ہونے کو ہے۔ لیکن ہم نے جیسے کرونا وائرس کے دوران اپنی حفاظت کی ہے اس وائرس کو بھی ہم ان طریقوں سے مات دے سکتے ہیں۔ کہتے ہیں نا جنگ سے پہلے تیاری کر لینی چاہیے تو آپ بھی خود کو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کریں۔
اب بات آتی ہے کہ ہم کیسے اس کو مات دینے کے لئے تیارکریں تو یہ تیاری بالکل آسان ہے جیسے ہماری زندگی میں ورزش اور متوازن غذا کا اہم کردار ہے ہم ان کے استعمال سے ہی قوت مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں۔ ہم اومی کرون کو اپنا مدافعتی نظام اچھا کرکے مات دے سکتے ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اومی کرون کے لئے قوت مدافعت بڑھانے کے لئے کن چیزوں کا استعمال ضروری ہے تو یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر رہیں۔
Table of Content
اومی کرون میں قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں
ہم بہت سے وٹامنز اور منرلز کے استعمال سے اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنا سکتے ہیں۔ وٹامنز اور منزلز زیادہ تر تازہ پھلوں اور سبزیوں میں موجود ہوتے ہیں۔
سٹرس فروٹ
وہ پھل جن میں وٹامن سی کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے وہ ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کیونکہ وٹامن سی ایک بہت ضروری وٹامن ہے جو نہ صرف ہماری جلد کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ مدافعتی نظام کے لئے بھی ضروری ہے۔
ایک ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق وٹامن سی کی اچھی مقدار خون میں سرخ خلیوں کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے۔یہ ہمارے جسم میں کسی بی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس لئے آپ اومی کرون میں حفاظت کے لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
لہسن
ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والا یہ عام مصالحہ ہے۔ اس میں قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اس کا استعمال پوری دنیا میں کیا جاتا ہے لوگ اسے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی غذا میں مانتے ہیں۔ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ لہسن شریانوں کی سختی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لئے اپنی غذا میں اس کو لازمی شامل کریں۔
ادرک
ہم اس کھانے کو انفیکشن کے خلاف لڑنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ مصالحہ سوزش کو کم کرنے میں بھی اہم ہے۔ اس کو زیادہ تر گلے کی خراش اور بیماریوں سے بچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار موجود ہے تو یہ بھی کم کرنے میں معاون ہے۔
شہد
ہم شہد کو نہ صرف اومی کرون میں قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ ہم اس کا استعمال گلے کی خراش میں بھی کرتے ہیں۔ گرم پانی میں شہد ڈال کر پینے سے آپ توانائی حاصل کرتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے اینٹی آکیسڈنٹس ہمیں کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔
ہلدی
اومی کرون ہو یا کوئی بھی بیماری ہلدی کا بیماری سے حفاظت کرنے اور توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ جیسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو کسی قسم کے نقصان سے بچاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہیلتھ لاین کے مطابق یہ اتھرائیس سے بھی حفاظت کرتی ہے۔
اگر آپ سوزش کا شکار ہیں تو ہلدی کا استعمال لازمی کریں یہ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم ہے۔
پیاز
چند کھانے ایسے ہوں گے جو پیاز کے بغیر بنائے جاتے ہیں زیادہ تر کھانے پیاز کے ساتھ ہی بنائے جاتے ہیں۔ پیاز میں بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہمیں بیماری سے دور رکھتے ہیں۔ ا س میں سلفر،سیلینیم، زنک اور وٹامن سی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
پیاز زہریلے مواد کو ہمارے جسم سے خارج کرتا ہے۔
دہی
اس میں اچھے بیکڑیا موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے اچھے ہیں ا س کے علاوہ یہ آنتوں کی صحت کے لئے مفید ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں یا کھانے کے ساتھ دہی کا استعمال لازمی کریں۔ کیونکہ یہ ہماری قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بادام
کہا جاتا ہے کہ اپنی یاداشت کو اچھا بنانے کے لئے بادام کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں صحت مند چکنائی موجود ہوتی ہے جو ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرکے اومی کرون سے حفاظت کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
یہ نزلہ زکام جیسے وائرل بیماری سے بھی ہماری حفاظت کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہیلتھ لائن کے مطابق بالغوں کو اپنی صحت اچھا کرنے کے لئے روزانہ 15 ملی گرام وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
اگر آپ بھی اومی کرون کی علامات محسوس کرتے ہیں تو فوری طور پر معائنہ کروائیں۔ آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔