جائفل، جو اپنی میٹھی خوشبو اور مختلف پکوان تیار کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ انڈونیشیا میں شروع ہونے والا یہ ایک سدا بہار درخت کا بیج ہے ،جسے میریسٹیکا فریگرینز کہا جاتا ہے۔ یہ دو مختلف مصالحوں کے ساتھ واحد ٹراپیکل درخت ہوتا ہے۔
جائفل ایک دلچسپ ذائقہ دار مصالحہ ہے ،جسے سوپ، گوشت گریوی، سٹیکس اور میٹھے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس غیر ملکی مصالحے کو مختلف لذیذ کھانوں کے ذائقوں کے لئے اہمیت دی جاتی ہے اور یہ اپنی مختلف ادویاتی خصوصیات کے لئے بھی مشہور ہے۔
میٹھے اور مشروبات میں اس کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ آپ چیزی اور کریمی پکوانوں میں ذائقہ بھی دے سکتے ہیں۔ اس مصالحے کو بہتر طور پہ استعمال کرنے سے پہلے ڈائیٹیشن سے مشورے کے لیے آپ مرہم پہ رابطہ کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
جلد کے لئے جائفل کے فوائد
جائفل کے کچھ ناقابل یقین صحت اور خوبصورتی کے فوائد موجود ہیں۔ ہم آپ کو جلد کے لئے جائفل کے کچھ حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔
پگمینٹیشن کو کم کرتا ہے
یہ آپ کے چہرے پر پگمینٹیشن کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پگمینٹیشن سیاہ دھبوں، رنگت، جھریوں اور ہارمونل تبدیلیوں کی شکل،سورج کی شعاعیں، ہارمونل تبدیلیوں، بڑھتی ہوئی عمر، یا ادویات کے منفی اثر کے نتیجے میں ہوسکتی ہیں۔
پگمنٹیشن کے لئے جائفل پیک
۔1 ایک پیالے میں لیموں کا رس، دہی کے ساتھ اس کا پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں
۔2 اپنے چہرے پر اچھی طرح سے ماسک لگائیں
۔3 اسے تقریبا سات سے آٹھ منٹ تک رہنے دیں، اسے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں، اور موئسچرائزر لگائیں
۔4 بہترین نتائج کے لئے ہر ہفتے تین بار ایسا کریں
مہاسوں کو دور کرتا ہے
اگر آپ کے چہرے پر مہاسے ہیں تو آپ اسے اپنے گھر میں جائفل کے عرق سے آسانی سے ختم کرسکتے ہیں۔ اینٹی بیکٹیریا ایجنٹس اور جائفل کی اینٹی فنگل خصوصیات آپ کی جلد کے لئے ایک بہترین کلینزر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
مہاسوں کے لیے جائفل کا پیک
۔1 آپ کو ایک چٹکی جائفل پاؤڈر کو دودھ اور ایک چمچ شہد کے ساتھ ملاکر استعمال کرسکتے ہیں
۔2 پھر آپ اس پیسٹ کو چہرے کو ٹھیک سے صاف کرنے کے بعد اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں
۔3 ۔ 10منٹ انتظار کریں اور پھر اپنے پیک کو ٹھنڈے پانی سے نرمی سے دھوئیں
۔4 مہاسوں سے متاثرہ جلد کے علاج کے لئے ایک ہفتے میں تین بار اس عمل کو دہرا سکتے ہیں
بہترین کلینزر بھی ہے
جلد کے مؤثر علاج کے لیے خوبصورتی کی مصنوعات کے بجائے جائفل کا استعمال کرنا بہتر ہوگا۔ یہ جلد میں نمی کو برقرار رکھتا ہے اور جلد کو نکھار سکتا ہے۔آپ جائفل پاؤڈر کو دیگر گھریلو اجزاء کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ ایک نرم پاؤڈر ہے ،جو جلد کو نرمی سے صاف کرسکتا ہے اور آپ کی جلد کو اچھی طرح سے تازہ رکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔ لیکن آپ کو اپنا چہرہ صاف کرنے کے بعد موئسچرائزر لگانا چاہیئے۔ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جلد کو صحیح طریقے سے صاف کر سکتی ہیں اور آپ کو تناؤ سے نجات دے سکتی ہیں۔
جلد کی صفائی کے جائفل کا ٹونر
۔1 ناریل کے دودھ کو جائفل پاؤڈر کے ساتھ مکس کریں
۔2 آمیزہ جلد پہ لگائیں اور اسے 20 منٹ تک لگے رہنے دیں
۔3 نیم گرم پانی سے دھولیں
جلد کو نرمی سے صاف کرتا ہے
جائفل کو ہلکا سا گھس کے بھی استعمال کرسکتے ہیں، جس سے یہ حیرت انگیز ایکسفولیٹر بن جاتا ہے اور آپ کی جلد کو نرم اور ہموار بناسکتا ہے۔ اپنی جلد کو قدرتی چمک دینے کے لئے اسے باورچی خانے کے دیگر ضروری اجزاء کے ساتھ مکس کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
ایکسفولیٹنگ کے لیے جائفل فیس پیک
۔1 بیکنگ سوڈا کو کچے شہد اور لونگ کے تیل کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں
۔2 جائفل اور لیموں کا رس شامل کرکے آمیزے کا باریک پیسٹ بنائیں
۔3 نرمی سے اسے دو منٹ کے لئے اپنی جلد میں مساج کریں
۔4 جب جائفل آپ کے مساموں کی گہرائی میں داخل ہو جائے گا، تو آپ کو جھنجھناہٹ اور گرمی سی محسوس ہونے لگے گی
۔5 اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں اور خشک کرلیں
تیل والی جلد کے لیے مفید
آپ کا چہرہ دن کے آخر میں تیل والا نظر آسکتا ہے ،کیونکہ جلد پہ بڑے مسام ہوتے ہیں جو زیادہ سیبم پیدا کرتے ہیں۔ جائفل آپ کے مساموں کو سکڑنے میں مدد دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی جلد صحت مند اور نارمل ہے۔ اس میں اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی بیکٹیریا خصوصیات ہیں جو مہاسوں کو روکنے میں مدد دیتی ہیں۔
تیل والی جلد کے لئے جائفل فیس پیک
۔1 جائفل پاؤڈر اور شہد کو مکس کریں اور اس آمیزے کو اپنی جلد پر لگائیں
۔2 اسے تقریبا پانچ سے دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں
۔3 نیم گرم پانی سے دھوئیں
جلد کو جواں رکھتا ہے
فری ریڈیکلز آکسیڈیٹیو تناؤ کے دوران آپ کی جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں، جس سے آپ اپنی عمر سے زیادہ نظر آتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی ایجنگ خصوصیات ہوتی ہیں ،جو اس سے نمٹنے میں مدد کرتی ہیں۔ اگر آپ دباؤ کی وجہ سے باریک لکیروں اور جھریوں کا شکار ہیں، تو اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لیے جائفل کو شامل کریں۔
جب آپ جائفل کا استعمال کر رہے ہوں ،تو آپ کو جائفل کی خوراک کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے۔ ضرورت سے زیادہ یہ آپ کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کا استعمال کرنے سے پہلے آپ متعلقہ ڈاکٹر کا مشورہ ضرور لیں۔ لیکن یہ قدرتی ذریعہ آپ کو صحت مند جلد کے لئے ایک حیرت انگیز نتیجہ دے سکتا ہے۔