جھریاں ایک ایسی چیز یا حقیقت ہیں جن سے ہم عمر کے گزرنے کے ساتھ نہیں بچ سکتے۔ لیکن یقیناً، ہماری جینیات بھی جھریوں کے زیادہ یا کم ہونے میں ایک بڑا کردار ادا کرتی ہیں جن جذبات کا ہم زیادہ شکار ہونگے چہرے کی لکیر وہاں سب سے گہری ہوں گی کیونکہ، احساسات جھریوں کو ایکٹو کرکے بڑھا سکتے ہیں۔ آپ آئینے میں اپنا عکس چیک کر سکتے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ آپ کو کن جذبات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
۔1 عمر رسیدہ چہرے پر جھریاں
ایک عام خیال ہے کہ عمر رسیدہ چہرے پر جھریاں اکثر تجربہ کار جذبات کی عکاسی کرتی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بوڑھوں کے چہروں پر جھریاں اور لکیریں ان دیگر جذبات کے اثرات کے نتیجے طور پر نمایاں ہوتی ہیں جو زندگی کے مختلف ادوار میں محسوس کیے جاتے ہیں۔
ہم نے احساسات کے چہرے پر پڑنے والے اثرات پر کچھ تحقیق کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جھریوں کے لیے کون سے جذبات زیادہ اہم اور ذمہ دار ہوتے ہیں اور ہم اس تحقیق کو آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
۔ 2 پیشانی کی لکیریں یا جھریاں
ماہرین کے مطابق پیشانی کی لکیروں کا تعلق صدمے یا کسی غیر متوقع صدمے کی وجہ سے ہوسکتا ہے ایسا صدمہ جو آپ کے ماضی میں ہوا ہوتا ہے۔ پریشانی یا فکر جیسی چیزیں بار بار ابرو اٹھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔
وہ لوگ جو زیادہ سوچنے کا رجحان رکھتے ہیں، ان کے چہرے پر ایسی جھریاں آسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ اکثر گردن کے درد اور سر درد کا شکار ہوتے ہیں، تو بھی آپ پیشانی کی لکیروں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
۔ 3 بھوؤں کی لکیریں
اکثر، آنکھوں کے درمیان 2 گہری لکیروں والے لوگ گہرے سوچنے والے اور مصروف دماغ سے وابستہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت مضبوط لوگوں کا منفی جذبات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ ایک ایکیوپنکچرسٹ نے بتایا کہ وہ اکثر طاقتور اور چیلنجنگ کیریئر والی خواتین میں ایسی آنکھوں کے درمیان جھریاں پاتی ہیں۔
ایسی جھریوں والے لوگ زیادہ تر بہت کامیاب ہوتے ہیں اور یہ لکیریں ان کی سوچ وبچار کی عادت کو ظاہر کرتی ہیں اور یہ لوگ وکیل، جج، یا ڈائریکٹر ہو سکتے ہیں۔ لیکن پھر بھی، بھوئیں کے درمیان والی لکیریں بے صبری اور مایوسی، اور یہاں تک کہ شدید تکلیف کو بھی ظاہر کر سکتی ہیں۔
۔ 4 کوے کے پیر جیسی لکیریں
اکثر، آپ خوش باش لوگوں کے چہرے پر کوے کے پاؤں جیسی لکیریں دیکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ مسکراتے ہیں یا بہت زیادہ ہنستے ہیں۔ تاہم، اگر یہ لکیریں بہت زیادہ گہری ہو تی ہیں، تو یہ کشیدگی اور مایوسی سے بھی منسلک ہوسکتی ہے۔
مثال کے طور پر، اس قسم کی جھریوں کا تعلق ان افراد سے بھی ہو سکتا ہے جو اکثر مشکل فیصلے کرتے ہیں۔یہ لکیریں آنکھوں کے کنارے پر واضح ہوتی ہے اور کوے کے پیر جیسی دکھائی دیتی ہیں۔
۔ 5 ہونٹوں کی لکیریں
اوپری ہونٹ کی لکیریں بری عادات کی نشاندہی کر سکتی ہیں، جیسے تمباکو نوشی یا کھانے کی خرابی جیسی کوئی بیماری ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کو دنیا میں کوئی اچھی چیز نظر نہیں آتی یا جن کا ذہن مثبت نہیں سوچتا ان میں اس طرح کی اوپری ہونٹ کی جھریاں ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں، ہونٹوں کی عمودی لکیریں غذائیت کی کمی کا اشارہ بھی دے سکتی ہیں۔
۔ 6 آنکھوں کے نیچے لکیریں
آنکھوں کے نیچے جھریاں آپ کو زیادہ بوڑھا دکھاتی ہیں، لیکن بعض اوقات لوگوں کو ان کی اپنی شکل میں یہ لکیریں نظر نہیں آتی ہیں ۔ اس طرح کی لکیریں گہری اداسی اور یہاں تک کہ غم سے وابستہ ہوسکتی ہیں، جیسے کہ اگر آپ نے طویل عرصے سے کھوئی ہوئی محبت کا احساس محسوس کیا ہو۔
اس کے علاوہ ایک دباؤ والا طرز زندگی بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے لکیروں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ایک ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کی لکیریں ان لوگوں میں دیکھتے ہیں جو اپنی زرخیزی کے ساتھ مسلسل جدوجہد کررہے ہوتے ہیں۔
۔ 7 ناک کی لکیریں
ناک کی لکیروں کو مسکراہٹ کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے، لیکن اگر وہ زیادہ گہری ہوتی ہیں، تو ان کا تعلق زندگی کے بارے میں اداسی اور مایوسی سے ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو آنتوں کے پرانے مسائل ہیں، اس لیے اپنی صحت پر قابو رکھنا اور ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہمیشہ بہتر ہے۔
۔ 8 منہ اور گال کے نیچے کی لکیریں
جھکتے ہوئے منہ اور جبڑے کی لکیر کے اردگرد پڑنے والی لکیروں کا تعلق غم، اداسی اور تکلیف سے ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ کسی قسم کی پریشانی بھی چہرے میں ایسی تبدیلیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک ماہر کے مطابق تنگ یا چھوٹی گردن والے لوگوں کو اس قسم کی لکیروں کے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔
کیا آپ نے محسوس کیا کہ آپ کے چہرے پر موجود جھریاں آپ کے کن جذبات سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں؟ آپ کے خیال میں چہرے پر کون سی جھریاں بڑھاپے کی علامت ہوتی ہے؟ کمنٹس میں لازمی بتائیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|