ہم میں سے اکثر لوگ کھیڑا یا ککڑی کو پسند نہیں کرتے ہیں اور اسے بے ذائقہ، بورنگ اور عجیب بے معنی سبزی کہتے ہیں ۔ جبکہ بعض لوگ کھیرے کوروزانہ ایک کھیرا کھائيں اور اس کا جادو دیکھیں سلاد کا لازمی جزو سمجھتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھیرا اپنے اندر بہت سی غذائیت رکھتا ہے
لوگ اسے سبزی سمجھتے ہیں ، لیکن درحقیقت یہ ٹماٹر کی طرح کا ہی ایک پھل ہے، کھیرے کے گودےاور چھلکے دونوں میں ایک حیران کن غذائیت موجود ہوتی ہے۔ کھیرے میں چکنائی، اور کیلوریز بالکل نہیں ہوتی ہیں اور اس میں بہت زیادہ پانی ہوتا ہے، یہ جسم میں مناسب ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے اور وزن کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے لاجواب ہوتا ہے
لہذا اگر آپ کھیرے کو چھوڑ رہے ہیں کیونکہ آپ کو یقین ہے کہ یہ بے فائدہ ہوتا ہے، تو یہ دوبارہ غور کرنے کا وقت ہے۔ ہر روز کھیرا کھانا آپ کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔ کھیرا کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماری سے بھی تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔
کھیرے سے منسلک کچھ مثبت جسمانی تبدیلیاں مندرجہ ذیل ہیں
بیماریوں سے تحفظ
کھیرے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار ہوتی ہے، جو کہ ایسے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جسم میں آکسیڈینٹ نقصان کو روک سکتے ہیں۔ وہ آپ کو بیماری اور قبل از وقت بڑھاپے جیسے مسائل سے بچاتا ہے اس میں فری ریڈیکلز کی بڑی تعداد ہوتی ہے ۔یہ فری ریڈیکل دل کا نقصان، پھیپھڑوں کے مسائل، کینسر، اور خود کار قوت مدافعت کے مسائل سے حفاظت کرتے ہیں
جب آپ روزانہ کی بنیاد پر کھیرا کھاتے ہیں، تو آپ اپنے اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار میں اضافہ کر رہے ہوتے ہیں،
بہتر ہائیڈریشن کا ذریعہ
ہم سب جانتے ہیں کہ ہائیڈریشن کتنی ضروری ہوتی ہے، اسی لئے ہم میں سے بہت سے لوگ ہر روز کافی پانی پینے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات مصروفیت کی وجہ سے ہم اپنی ہائڈریشن کا خیال نہیں رکھ پاتے ، یا ہو سکتا ہے آپ کو اس کی پرواہ نہ ہو۔
وجہ کچھ بھی ہو، لیکن یہ ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ پانی درجہ حرارت کے ضابطے، میٹابولزم، جسمانی کارکردگی، اور فضلہ کو ہٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پانی کی کمی آپ کی مجموعی صحت کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتی ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کھیرے جیسی پانی سے بھرپور غذائیں کھا کر اپنی خوراک میں زیادہ پانی حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام پھلوں اور سبزیوں میں وافر مقدار میں پانی ہوتا ہے لیکن کھیرے میں 96 فیصد پانی ہی ہوتا ہے۔ یہ آپ کو کم کوشش کے ساتھ ہائیڈریشن کا بڑا فائدہ دے سکتا ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال ہائیڈریشن کو بہتر بناتا ہے۔
وزن میں کمی کرسکتا ہے
کھیرا دیگر طرز زندگی کے فوائد کے ساتھ وزن کم کرنے کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے – اور جسم میں شامل شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ کیونکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں لیکن فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ اس کو کھانے سے آپ کو وزن بڑھانے والے کاربوہائیڈریٹس کے بغیر مکمل اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ روزانہ ایک پورا کھیرا کھاتے ہیں، تو آپ صرف 45 کیلوریز لیں گے (اور کوئی چربی نہیں) لیکن آپ کو پروٹین، وٹامن سی، وٹامن کے، میگنیشیم، پوٹاشیم اور مینگنیج کی خاصی مقدار حاصل ہوگی۔ اور اس میں شامل پانی کی مقدار سے جسم کے وزن میں نماناں کمی ہوتی ہے
بلڈ شوگرکو کنٹرول کرتا ہے
خون میں شکر کی زیادہ مقدار ذیابیطس کی وجہ سے ہوتی ہے، اور ٹائپ 2 قسم کی ذیابیطس شوگر کی زیادہ مقدار والی خوراک سے منسلک ہوتی ہے۔ اگر آپ کو ابھی تک مکمل طور پر ذیابیطس نہیں ہوئی ہے، لیکن خون میں شوگر کی زیادہ سطح ہے تو یہ جسم پر ناقابل یقین دباؤ ڈال سکتی ہے اور آپ کو اس بیماری کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔
اس حالت کو پری ذیابیطس کہا جاتا ہے، اور سیکڑوں ہزاروں لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا ہے۔کئی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کھیرے میں خون میں موجود شکر کی سطح کو کم کرنے اور ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ کھیرے کے چھلکے کا عرق ذیابیطس سے وابستہ تبدیلیوں کو اس بیماری کے ساتھ ختم کر سکتا ہے۔
قبض ختم کرتا ہے
کوئی بھی اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا ہے، لیکن سچ ہے کہ قبض ایک بہت بڑی تکلیف ہے اور بہت سی چیزیں قبض کا باعث بنتی ہیں، بشمول تناؤ، پانی کی کمی اور ناقص خوراک۔ لیکن گھبرائیں نہیں، روزانہ کی بنیاد پر کھیرا کھانے سے آپ کو قبض سے نجات مل سکتی ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیں، اس میں بہت زیادہ پانی ہوتا ہے، جو پاخانہ کو نرم کرنے اور اسے آسانی سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔
کھیرے میں موجود فائبر بھی قبض ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کھیرے میں خاص قسم ایک حل پذیر فائبر ہوتا ہے جسے پیکٹین کہتے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پیکٹین آپ کے پاخانے کو نرم کرتا ہے نیز آنتوں کے پٹھوں کی حرکت کو تیز کرتا ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |