اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو لیموں کے چھلکے کو نچوڑ کر رس نکال دیتے ہیں، تو آپ لیموں کے چھلکوں کے فوائد سے محروم ہیں۔ لیموں کا گودا اور رس سب سے زیادہ استعمال ہونے کے باوجود، چھلکا ضائع ہو جاتا ہے۔
مطالعات سے پتا چلا ہے کہ کہ لیموں کا چھلکا ایسے حیاتیاتی مرکبات سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ جو صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کر سکتا ہے۔ لیموں کے چھلکے لیموں کے مقابلے میں غذائیت کے لحاظ سے بہت بہترین ہوتے ہیں۔ ان میں وٹامن سی، پیکٹین، کیلشیم، پوٹاشیم، فائبر، اے ایچ اے، اور ڈی لیمونین جیسے فلیوونائڈز زیادہ ہوتے ہیں۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ لیموں کے چھلکے وزن کم کرنے، ہڈیوں، جلد اور دل کی صحت کو بڑھانے اور منہ کی صفائی اور مدافعتی نظام کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قدرتی، غیر زہریلے گھریلو کلینر اور کیڑوں کو بھگانے کے طور پر بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس بلاگ میں، ہم نے لیموں کے چھلکے کے فوائد، ان کی غذائیت، اور انہیں اپنی خوراک اور خوبصورتی کے طریقہ کار میں شامل کرنے کے بہترین طریقوں سے متعلق بتائیں گے۔
۔1 لیموں کے چھلکے کی خاصیت
لیموں کے چھلکے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جبکہ فائبر، وٹامن سی اور ڈی لیمونین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ بھی کئی معدنیات پر مشتمل ہے۔ لیموں کے چھلکے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں اور اسے ایف ڈی اے نے انسان کے لیے محفوظ تسلیم کیا ہے۔ لیموں کے چھلکے کے فوائد اس طرح سے ہیں۔ اگر آپ کو لیموں کے چھلکے سے متعلق کسی بھی قسم کی مزید معلومات درکار ہے تو ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر ماہر غذائیت سے براہ راست رابطہ کریں ۔
۔2 لیموں کے چھلکے صحت کے لیے بہترین کیسے؟
لیموں کے چھلکے بیکٹیریا سے ہونے والی بیماریوں جیسے دانتوں میں لگنے والے پلاک اور کیڑوں اور مسوڑھوں کے انفیکشن سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ اپنے فلیوونائیڈ اور وٹامن سی کی وجہ سے آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ لیموں کے چھلکوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وٹامن سی خون کے سفید خلیوں کی نشوونما کو بڑھا سکتا ہے جو کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
لیموں کے چھلکے میں موجود ڈی لیمونین مرکب پتھری کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لیموں کے چھلکے وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں کے چھلکے میں پیکٹین نامی جز ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
طریقہ کار
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے لیموں کے چھلکے کو خشک کریں اور پھر پیس لیں۔ آخر میں پاؤڈر کو پانی کے ساتھ کھائیں۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئےغذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلے اپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مشاورت ضرور کریں۔
۔3 جلد کے لیے لیموں کے چھلکے کے حیرت انگیز فوائد
لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس میں لیموں کا پسا چھلکا ملا دیں۔ اس مکسچر کو اپنی جلد پر کچھ دیر مساج کریں بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ دن میں دو یا تین بار اس طریقہ کو استعمال کرنے سے ایکنی سے مکمل طور پر نجات مل سکتی ہے۔ لیموں کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی تعداد لیموں سے زیادہ ہوتی ہے اس لیے اسے جلد پر ہائپر پگمنٹیشن کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیموں کا کچھ چھلکا جلد پر دن میں دو سے تین بار رگڑیں۔
۔1 قدرتی ہائیڈریشن
قدرتی ہائیڈریشن کے لیۓ لیموں کے چھلکے کا ٹکڑا لیں اور اسے چہرے کے چاروں طرف دن میں کئی بار رگڑیں گرمی کے موسم میں آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے لیموں کے چھلکے کا استعمال بہترین ہے۔ نیم گرم پانی میں لیموں کے چند چھلکے ڈالیں اور اپنے پاؤں کو اس میں بھگو دیں نہ صرف بدبودار پیروں کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ خشک اور پھٹے ہوئے پیروں کے علاج میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
۔2 ایکسفولیئٹ کریں
ایک لیموں کا چھلکا لیں، اس میں کچھ چینی اور ایک چمچ زیتون کا تیل ملا دیں۔ اب اس مرکب سے اپنے چہرے اور جسم کو ایکسفولیئٹ کریں بہترین ایکسفولییٹر ہے۔ اس کے علاوہ، لیموں کے چھلکے جلد کو سفید کرنے والے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں اور رنگت اور سیاہ دھبوں کو دور کرتے ہیں۔ اگر آپ چہرے کی سانولی رنگت اور داغ دھبوں سے پریشان ہیں تو ان سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لیۓ اس پہ عمل کرسکتی ہیں۔
۔3 بالوں کی افزائش کے لیے لیموں کے چھلکے کا استعمال
یہ حقیقت ہے کہ لیموں کے چھلکوں میں اس کے رس کے مقابلے میں زیادہ فیصد غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ اس لیۓ یہ بالوں کی صحت کو بڑھانے میں حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہیں۔ بالوں کی نشوونما کے لیۓ پہلے لیموں کے چھلکوں کو خشک کر کے پاؤڈر بنا کر ہیئر ماسک بنانا ہوگا۔اس پاؤڈر کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
مکسچر بنانے کا طریقہ
ایک چمچ لیموں کا پاؤڈر لیں اور اپنے بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے دویا تین کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل کے ساتھ مکس کریں۔ ٹھنڈک کے اثر کے لیے آپ ایلو ویرا جیل کے بجائے دہی میں لیموں بھی ملا سکتے ہیں۔ پیسٹ بنائیں ، سرمیں بالوں کی پوری لمبائی تک لگائیں، مساج کریں، آدھے گھنٹے بعد ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔ بالوں پر کسی بھی نئی پروڈکٹ کے استعمال سے پہلے ہمیشہ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشاورت بہت ضروری ہے۔ جلد کی کسی بھی بیماری کی صورت میں بھی آپ ماہر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔