پھٹی ایڑھیاں بہت سی خواتین کا عام مسئلہ ہے۔ ہم لوگ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے بہت سے اقدامات کرتے ہیں لیکن ہم پیروں کی حفاطت کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں نہ صرف ہمارے پیروں کی خوبصورتی مانند پڑتی ہے بلکہ پھٹی ایڑھیاں تکلیف کا بھی باعث بنتی ہیں۔
جب سردیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے تو یہ مسئلہ بہت عام ہوجاتا ہے۔ پیروں کی حفاظت نہ کرنے اور کسی لوشن کے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بھی ہمیں یہ تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ آج کے اس دور میں جلد کے بہت سے مسئلے آلودگی اور گردوغبار کی وجہ سے ہی سامنے آتے ہیں۔
جسم میں خشکی کی وجہ سے بی ہماری ایڑھیاں پھٹتی ہیں کیونکہ نمی کی کمی ہماری جلد کو خشک اور کھردرا بنادیتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں لوشن کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے۔اگر آپ کی بھی پھٹی ایڑھیاں ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔ اگر آپ کو کوئی بھی جلد کا مسئلہ ہے اور ٹھیک نہیں ہورہا تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے مشورہ بھی کرسکتے ہیں۔
پھٹی ایڑھیاں ٹھیک کرنے کے طریقے
اگر سردیوں کے موسم میں آپ کی پھٹی ایڑھیاں ہیں تو اس کو ٹھیک کرنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
چاول اور شہد
ہم چاول، شہد اور ایپل سائڈر سرکہ کی وجہ سے اپنی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ آپ کو چاول، شہد اور ایپل سائڈر سرکہ ملاکر ایک اسکرب بنانے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے پیروں کو آپ 10منٹ کے لئے نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیں۔ مردہ جلد کو ہٹانے کے لئے اپنی ایڑھیوں کو رگڑیں۔
اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار کریں۔ چاول کا آٹا ہماری جلد کو صاف کرتا ہے اس کے علاوہ شہد جراثیم کش کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سرکہ ہلکا تیزاب ہوتا ہے جو خشک اور مردہ جلد کو نرم کرتا ہے۔ اس لئے اس طریقے کی مدد سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
کیلے کا استعمال
آپ اپنی پیروں کی ایڑھیوں کے لئے پکے ہوئے کیلے کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیلا پکا ہوا ہو۔ پکے ہوئے کیلے میں ہلکا تیزاب ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔
آپ کیلے کا پیسٹ بنائیں اس کو اپنے پیروں پر رگڑیں پیروں کے دونوں اطراف پر اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد آپ اپنے پیروں کو گرم پانی سے دھو لیں۔ اس نسخے کو آپ ہر رات سونے سے پہلے آزمائیں اس کو تب تک کرتے رہیں جب تک آپ کو نتائج نہیں ملتے۔
کیلا قدرتی موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے اس میں وٹامن اے،وٹامن بی 6 اور سی شامل ہیں۔ کیلا جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو لچک دیتا ہے۔
شہد
ہماری پھٹی ایڑھیاں شہد کی مدد سے بھی ٹھیک ہوسکتی ہیں۔ آپ ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اس میں شہد کو شامل کریں اور 20 منٹ کے لئے اپنے پیر اس پانی میں رکھیں۔ اپنے پیروں کی ایڑھیوں کو آہستہ آہستہ رگڑیں اور مردہ خلیوں کو نکالیں۔ اس کے بعد آپ اپنے پاؤں پر کوئی موئسچرائزر لگائیں۔ یہ کام سونے سے پہلے باقاعدگی سے کیا جاسکتا ہے۔ شہد جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے یہ پھٹی ایڑھیاں جلد ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔
بیکنگ سوڈا
ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اس میں تین چمچ بیکنگ سوڈا کے ڈالیں اس میں اپنے پیروں کو 15 منٹ تک بھگو دیں۔ اس کے بعد آپ اپنے پیروں کو رگڑیں اور مردہ خلیوں کو نکالیں۔ اس کے بعد آپ اپنے پیروں کو تولیہ کی مدد سے خشک کریں۔ بیکنگ سوڈا اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ مردہ خلیات کو دور کرتا ہے۔ یہ بدبو کو بھی بے اثر کرسکتا ہے۔
ویسلین اور لیموں کا رس
ہم اس طریقے کی مدد سے بھی اپنے پیروں کی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے پیروں کو نیم گرم پانی میں بھگوئیں اس کے بعد اپنے پیروں کو تولیہ کی مدد سے خشک کریں۔ اس کے بعد ویسلین میں لیموں کا رس شامل کریں۔ اس مکسچر کو اپنی پھٹی ایڑھیوں پر لگائیں۔
اس طریقے کو باقاعدگی سے روزانہ کریں۔ اس کے بعد اونی جرابوں کا جوڑا پہنیں اور اگلی صبح اپنے پیر دھولیں۔ ویسلین موئسچررائزر کے طور پر کام کرتی ہے۔ لیموں میں سائٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ہمارے خلیات کو دوبارہ نشوونما کرتا ہے۔
ایلو ویرا جیل
اپنے پیروں کو سب سے پہلے نیم گرم پانی میں بھگوئیں اس کے بعد اپنے پیروں کو رگڑیں۔ ان پر ایلو ویرا جیل کی ایک موٹی تہہ لگائیں۔ پھر سوتی جرابیں پہنیں اور بستر پر چلے جائیں۔ اگلی صبح آپ اپنے پیروں کو پانی سے دھولیں۔
ایلو ویرا میں وٹامن اے جو بیٹا کیروٹین ،اور وٹامن سی اور ای موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکیسنڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔اس میں جراثیم کش خصوصیات بھی موجودد ہوتی ہیں۔ جو جراثیم کو ختم کرنے میں مفید ہوتی ہے۔