بستر پر لیٹے مریض دوسروں کے سہارے ہوتے ہیں۔ ہم زیادہ دیر تک ایک جگہ پر نہیں بیٹھ سکتے تو بستر پر لیٹے مریضوں کی کیفیت کا اندازہ آپ کر سکتے ہیں۔ جب آپ کے اپنے پیارے کسی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں تو ہمیں ان کی حفاظت اور ان کو صحت یاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
جب بھی کوئی مریض جو کسی مرض میں مبتلا ہوتا ہے یا اس کے دن بستر پر گزرتے ہیں اس کی پیٹھ پر ایک جگہ لیٹے رہنے سے زخم یا دانے ببنے کے امکانات ہوتے ہیں ۔اس صورت میں مریض کی دیکھ بھال لازمی کرنی چاہیے کیونکہ بعد میں بیڈ سور مسائل کا باعث بنتے ہیں۔
اگر آپ کے گھر میں کوئی ایسا مریض ہے جو بستر پر ہے تو آپ ان کو بیڈ سور یا زخموں سے بچانے کے طریقے جاننا چاہتے ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں تاکہ آپ آگاہی حاصل کر سکیں۔
بیڈ سورز کیا ہیں؟
جب کوئی شخص طویل عرصہ بستر پر گزارتا ہے یا وہیل چیر پرگزارتا ہے تو اس میں بیڈ سور ہو سکتا ہے۔ یا اس کے علاوہ وہ شخص جو درد کو محسوس کرنے میں قاصر ہو ان میں بیڈ سور ہو سکتا ہے۔ یہ جلد کے ان حصوں پر ہوتے ہیں جو دباؤ میں ہوتے ہیں۔
یہ دباو لیٹنے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اور وہیل چیر پر بیٹھنے سے بھی ہو سکتا ہے۔ ان بیڈ سورز کو پریشر انجری، پریشر سورز یا پریشر السر یا ڈیکو بیٹس السر کہا جاتا ہے۔
خطرات
بیڈ سورز کمزور بوڑھے افراد میں ایک سنگین مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کا تعلق دیکھ بھال یا حفاظت سے بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی مریض جو حرکت نہ کر سکتا ہو یا اس کی پوزیشن نہ بدلتی ہو۔ اچھی غذا اور اس کی جلد کی دیکھ بھال نہ ہوتی ہو تو ان میں بیڈ سورز پیدا ہو سکتے ہیں۔
وہ افراد جن کو ذیا بیطس، خون کے مسائل اور ناقص غذا ملتی ہو ان میں زیادہ خطرے ہو سکتے ہیں۔ اس لئے ان کو دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ زیادہ خطرات محسوس کرتے ہیں تو آپ کو فوری جلد کے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لینی چاہیے۔
بیڈ سورز کی وجوہات
یہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہماری جلد کو خون کی فراہمی 2 سے 3 گھنٹے کے لئے بند رہتی ہے اس دوران ہماری جلد مر جاتی ہے۔ بستر پر لیٹے مریضوں میں بیڈ سور سب سے پہلے سرخ رنگ میں رونما ہوتا ہے۔ جو بالا آخر جامنی ہو جاتا ہے اور علاج نہ کرنے کی صورت میں سنگین صورت اختیار کر لیتا ہے۔
بیڈ سور پٹھوں اور ہڈی میں بھی پھیل سکتا ہے۔ جب ایک بار آپ بیڈ سور میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو ان کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے۔ بیڈسور کی شدت بستر پر لیٹے مریض کی جسمانی حالت یا اس کے خون میں بیماریوں یعنی ذیا بیطس پر منحصر ہے۔
بیڈ سورز کو ٹھیک ہونے میں دن ،مہینے یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو شفایابی کے لئے سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ بیڈ سور جن جگہوں پر ہوتے ہیں وہ یہ ہو سکتی ہیں؛
کولہوں کا علاقہ-
پاؤں کی ایڑیاں-
کندھے-
سر کے پیچھے-
گھٹنوں کے پیچھے یا اطراف-
بیڈ سورز کی علامات
br
بستر پر لیٹے مریض جو بیڈ سورز یا زخموں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو چار مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ زخم شدید سے لے کر انتہائی شدید ہو سکتے ہیں جیسے؛
مرحلہ 1
پہلے مرحلے میں علاقہ سرخ نظر آتا ہےاور گرم محسوس ہوتا ہے۔ یہ علاقہ جامنی رنگ کا بھی ہو سکتا ہے۔ جو ان میں مبتلا ہوتا ہے وہ یہ بھی شکایت کر سکتا ہے کہ جلن محسوس ہوتی ہے یااس کے علاوہ درد یا خارش بھی محسوس ہوتی ہے۔
مرحلہ 2
اس میں زخم زیادہ خراب نظر آتا ہے یا کھرچا ہوا نظر آتا ہے۔ یا اس کے علاوہ چھالا بن جاتا ہے اس میں شدید درد محسوس ہوتا ہے یا جلد کا رنگ اترا ہوا نظر آتا ہے۔
مرحلہ 3
جلد کے حصے میں نقصان پہنچنے کی وجہ سے گڑھا دکھائی دیتا ہے۔
مرحلہ 4
جلد کے حصے کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بڑا زخم بن جاتا ہے ہڈیوں یا پٹھوں میں نقصان پہنچنے کی وجہ سے انفیکشن بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے بستر پر لیٹے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔
بستر پر لیٹے مریضوں کی حفاظت کیسے ممکن
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھی ایسا مریض موجو د ہے جو بستر پر ہے تو ہم ان چند طریقوں کی مدد سے علاج کر سکتے ہیں جیسے؛
صحت مند غذا
تندرست اور صحت مند رہنے کے لئے صحت مند اور متوازن غذا کا بہت اہم کردار ہے۔ جب جسم کے اندر والے حصوں کی ہم غذا کے ذریعے حفاظت کرتے ہیں تو کسی بھی انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے خطرات کم ہوتے ہیں۔بستر پر مریض کے لئے ہائیڈریشن اور اچھی غذا کی مدد سے دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔
ورزش
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بستر پر لیٹے مریض کی نقل وحرکت کم ہوجاتی ہےاسی صورت میں ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ حرکت دیں۔ تاکہ ہوا اور خون کا بہاؤ ہو سکے جسم میں۔ جیسا کہ ہم مریض کو بازو کی ورزش کروانے کے لئے 10 سیکنڈ تک اس کا بازو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔
جگہ بدلنا
جب آپ کا مریض زیادہ دیر تک بستر پر وقت گزارتا ہے تو ہر دو گھنٹے کے بعد اس کی پوزیشن بدلیں تاکہ دباؤ والے حصوں پر دباؤ کم ہو سکے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی جلد کا معائنہ کرتے رہیں۔
بستر کو صاف اور خشک
مریض کے بستر کو جراثیموں سے پاک اور خشک رکھیں۔ اس کے علاوہ مریض کو بار بار غسل دیں ان کا منہ صاف کریں۔ باقاعدگی کے ساتھ برش کروائیں۔ مریض کو غسل دینے کے بعد ا سکے جسم کو اچھی طرح خشک کرنے کے بعد کپڑے بدلوائیں۔ کسی بھی مسئلے کا حل مرہم ڈاٹ پی کی سائٹ پر موجود ہے اس کو لازمی وزٹ کریں۔